”حافظ سعید کے بہنوئی نے جماعت الدعوہ کی باگ دوڑ سنبھال لی “، بھارتی میڈیا نے نیا واویلا شروع کر دیا

”حافظ سعید کے بہنوئی نے جماعت الدعوہ کی باگ دوڑ سنبھال لی “، بھارتی میڈیا نے ...
”حافظ سعید کے بہنوئی نے جماعت الدعوہ کی باگ دوڑ سنبھال لی “، بھارتی میڈیا نے نیا واویلا شروع کر دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی میڈیا نے نیا واویلا شروع کر تے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ حافظ سعید احمد کے بہنوئی نے جماعت الدعوہ کی باگ دوڑ سنبھال لی ہے۔

دی ٹائمز آف انڈیا کے مطابق حافظ سعید احمد کی نظر بندی کے بعد انکے بہنوئی حافظ عبدالرحمان مکی نے جماعت الدعوہ کا کنٹرول سنبھال لیا ہے ۔اخبار نے جماعت الدعوہ کے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ”حافظ عبدالرحمان مکی کو جماعت الدعوہ کا سربراہ بنا دیا گیا ہے “۔حافظ عبدالرحمان مکی جماعت الدعوہ کی اعلیٰ قیادت میں شمار ہوتے ہیں۔

خضدار میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے کے قریب دھماکا

اخبار نے ذرائع کے حوالے سے مزید کہا کہ مکی صاحب اس وقت ادارے کے تمام امور چلا رہے ہیں جو حافظ سعید احمد کی نظر بندی کے بعد لاہور اور دیگر شہروں میں متعدد احتجاجی ریلیوں کی قیادت بھی کر چکے ہیں ۔

مزید :

لاہور -اہم خبریں -