نظام سمجھنے کیلئے مزید وقت چاہیے ،کے پی میں تبدیلی نہیں لا سکے ،نعیم الحق کا اعتراف

نظام سمجھنے کیلئے مزید وقت چاہیے ،کے پی میں تبدیلی نہیں لا سکے ،نعیم الحق کا ...
نظام سمجھنے کیلئے مزید وقت چاہیے ،کے پی میں تبدیلی نہیں لا سکے ،نعیم الحق کا اعتراف

  

ایبٹ آباد(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق نے اعتراف کیا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت خیبر پختونخوا میں کوششوں کے باوجود مکمل تبدیلی نہیں لاسکی،سرکاری محکموں میں کرپشن اور قواعد و ضوابط سے ہٹ کر بھرتیوں کے خلاف اب بھی شکایات موصول ہورہی ہیں،نظام کو سمجھنے کے لئے تحریک انصاف کومزید2سال چاہیں۔

وفاق نے گیس رائلٹی کی مد میں خیبر پختو نخوا کو اس کے حصے کی 42 ارب روپ کی رقم ادا کرنے کے بجائے صرف چند ارب پر ٹرخا دیا جس سے ترقیاتی عمل میں رکاوٹیں پیدا ہورہی ہیں۔اس وقت پوری قوم کی نظریں پاناما کیس پرہیں۔سپریم کورٹ نے حق پر مبنی فیصلہ دے کر نواز شریف کو نا اہل قرار ددے تو قوم انصاف کے حصول کے لیے عمران خان کی طرف دیکھے گی۔

مسلم لیگ(ن) میں دوبارہ شمولیت کا آپشن موجودہے،جاوید ہاشمی

ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایبٹ آباد پریس کلب میں ”میٹ دی پریس“ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہا کہ عوام اگر حقیقی تبدیلی چاہتے ہیں آئندہ الیکشن میں میں پی ٹی آئی کو ووٹ دیں ،ترقی کا جو سفر باقی رہ گیا ہے ، وہ آئندہ الیکشن جیت کر پورا کرنے کی کوشش کریں گے۔

مزید :

ایبٹ آباد -