شاہد آفریدی نئی رہائشگاہ پر تقریب، ممتاز شخصیات کی شرکت

شاہد آفریدی نئی رہائشگاہ پر تقریب، ممتاز شخصیات کی شرکت
شاہد آفریدی نئی رہائشگاہ پر تقریب، ممتاز شخصیات کی شرکت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس ہاﺅسنگ سوسائٹی میں ہفتے کی شب سپر سٹار کرکٹر شاہد خان آفریدی کے نئے گھر کی تعمیر کی خوشی میں ہونے والی تقریب ویک اینڈ پر شہر کی سب سے بڑی سوشل تقریب بن گئی۔ جس میں ممتاز کھلاڑی، بزنس مین، سرکردہ صحافیوں، اینکر پرسن اور فنکاروں کے علاوہ پاکستان سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفے کمال ، سکواش چیمپئن جہانگیر خان، سابق کپتان معین خان، صلاح الدین صلو، عبدالرقیب ، مشہور تاجر عارف حبیب اور گلوکار شہزاد رائے، سرجن جنید علی شاہ کے علاوہ شہر کی ممتاز شخصیات شریک تھیں۔ گھر کے تہہ خانے میں کرکٹ فیلڈ میں ملنے والے ایوارڈز،ٹرافیوں کے علاوہ دنیا کے مشہور کھلاڑیوں سچن ٹنڈولکر، برائن لارا، شین وارن، اے بی ڈی ویلیئرز، یونس خان، وقار یونس اور ویرات کوہلی کی شرٹس کو فریم کرکےدیوار پر آویزاں کیا گیا ہے۔ جبکہ ایک دیوار پر شاہد آفریدی کے مخصوص انداز والی تصویر کو پینٹ کرکے بنایا گیا ہے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ مجھے نئے گھر میں شفٹ ہوکر خوشی ہورہی ہے۔پاکستان سپر لیگ کے پلے آف میں ہتھیلی پر بارہ ٹانکے آئے تھے۔ یہ ٹانکے چار دن میں کھل جائیں گے۔

مزید :

کھیل -