سومیا سرکار کلین بولڈ ہونے پر بھی ”ریویو“ لینے والے دنیا کا پہلے کرکٹر بن گئے، سٹیڈیم میں قہقہے

سومیا سرکار کلین بولڈ ہونے پر بھی ”ریویو“ لینے والے دنیا کا پہلے کرکٹر بن ...
سومیا سرکار کلین بولڈ ہونے پر بھی ”ریویو“ لینے والے دنیا کا پہلے کرکٹر بن گئے، سٹیڈیم میں قہقہے

  

کولمبو (ڈیلی پاکستان آن لائن) کرکٹ میچ کے دوران اگر کوئی بلے باز آﺅٹ ہو جائے، بلکہ کلین بولڈ ہو جائے تو کیا آپ توقع کریں گے کہ وہ ایمپائر کے فیصلے کے خلاف ریویو لے گا؟

معروف برانڈز کے گرمیوں کے ملبوسات کیلئے شاندار سہولت متعارف، خواتین کیلئے خوشخبری آگئی

درست ہوش و حواس کا کوئی بھی شخص یہ توقع نہیں کر سکتا تاہم بنگلہ دیشی کرکٹر سومیا سرکار نے تمام لوگوں کو ’غلط‘ ثابت کر دیا اور کلین بولڈ ہونے پر بھی ایمپائر کے فیصلے کے خلاف ریویو لینے والے پہلے کرکٹر بن گئے اور سٹیڈیم میں ایسے قہقہے پھوٹے کہ خود کرکٹر بھی اپنی ’حرکت‘ پر پشیمان ہوں گے۔

سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ کے پانچویں روز جب اسیلا گونارتنے کی گیند پر سومیا سرکار کلین بولڈ ہوئے تو ایمپائر نے بھی انگلی کھڑی کر دی لیکن اس کے بعد سومیا سرکار نے ریویو لے کر سب کو حیران پریشان کر دیا۔ ماہرین کرکٹ نے اسے اور کچھ نہیں بلکہ سراسر ”غائب دماغی“ کا نام دیا ہے۔

سٹیڈیم میں موجود شائقین، پویلین میں بیٹھے دیگر کرکٹرز اور فیلڈ پر کھڑے ایمپائرز بھی حیران پریشان رہ گئے اور جب سومیا سرکار کو اپنی غلطی کا احساس ہوا تو وہ بھی پشیمان ہوئے بغیر نہ رہ سکے۔

شادی کے سیزن میں اس چیز سے بال دھونے سے ان میں ایسی چمک آئے گی کہ سب آپ کی تعریف کرنے پر مجبور ہوجائیں گے

سوشل میڈیا صارفین بھی سومیا سرکار کی اس ’حرکت‘ کو نظرانداز نہ کر سکے اور توپوں کا رخ ان کی جانب کر لیا اور ایسی ایسی باتیں کیں کہ آپ بھی اپنی ہنسی نہیں روک سکیں گے۔

مزید :

کھیل -