خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کے درجنوں کارکنوں نے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کردیا

خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کے درجنوں کارکنوں نے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان ...
خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کے درجنوں کارکنوں نے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کردیا

  

پشاور(اے پی پی)صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 9سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریک انصاف کے درجنوں کارکنوں نے پاکستان مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کااعلان کردیا۔اس سلسلے میںایک تقریب کوچیان گل بیلہ میں زیرصدارت ضلعی سینئرنائب صدر ارباب فہیم منعقدہوئی۔جس میں صوبائی نائب صدر راشدمحمودبابوزئی ،سیدحسین علی شاہ،سیدجان شاہ اوردیگر افرادنے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی سینئرنائب صدر ارباب فہیم نے کہاکہ صوبائی حکومت عوام سے کئے گئے وعدے نبھانے میںناکام رہی ہے جبکہ دوسرے جانب وفاقی حکومت نے صوبہ خیبرپختونخوا سمیت پورے ملک میں ریکارڈترقیاتی کام کئے ہیں جس کی وجہ سے لوگ جوق درجوق مسلم لیگ(ن) میں شامل ہورہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ 2018ءکے الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ(ن) خیبرپختونخوا سمیت پورے ملک میں کامیابی حاصل کرینگے کیونکہ ملک میں حقیقی تبدیلی پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے لائی ہے جبکہ تبدیلی کے دعوایداروں نے صوبے میں کوئی تبدیلی نہیںلائی ہے،صوبائی حکومت نے اپنے تمام ترتوانائیاں صوبے میں ترقیاتی کاموں کے بجائے دھرنوں اوراحتجاجی سیاست پرصرف کیاہے۔

مزید :

پشاور -