بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں افغان شہری ہیروئن سمگل کرتے ہوئے گرفتار
نئی دہلی (اے پی پی)بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں ہیروئن سمگل کرنے کے الزام میں افغان شہری کو گرفتار کرلیا گیا۔پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق عبدل العلی نامی افغان شہری کو 28فروری کو بے ہوشی کی حالت میںہسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے آپریشن کے ذریعے ان کی پیٹ سے سے ہیروئن کے پیکٹ نکالے تھے۔پولیس کے مطابق مذکورہ افغان شہری کوباقاعدہ طورپر گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔
سعودی ولی عہد شہزادہ نائف نے بہرے افراد کیلئے پروگرام کا افتتاح کر دیا