سہیل بابر بٹ کا قتل،شہباز شریف نے نوٹس لے لیا،24 گھنٹے میں رپورٹ طلب

سہیل بابر بٹ کا قتل،شہباز شریف نے نوٹس لے لیا،24 گھنٹے میں رپورٹ طلب
سہیل بابر بٹ کا قتل،شہباز شریف نے نوٹس لے لیا،24 گھنٹے میں رپورٹ طلب

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے پی پی رہنما سہیل بابر بٹ کے قتل کا نوٹس لے لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر سہیل بابر بٹ کے قتل کے بعد شہباز شریف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملوث ملزمان کو گرفتارکرنے اور تفتیش کیلئے سینئر افسران کی ٹیم تشکیل دینے کی ہدایت جاری کی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایت جاری کی کہ تفتیش میں انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں۔انہوں نے سی سی پی او لاہور سے 24 گھنٹوں میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز پی پی کے ٹکٹ ہولڈر سہیل بابر بٹ کو ان کے محافظوں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

بابر سہیل بٹ کا قتل،ن لیگی ایم این اے اور ایس ایچ او کیخلاف مقدمے کے اندارج کیلئے درخواست دیدی گئی

مزید :

لاہور -