یمن کی قانونی حکومت کا ہر صورت ساتھ دیں گے،صدرممنون حسین

یمن کی قانونی حکومت کا ہر صورت ساتھ دیں گے،صدرممنون حسین
یمن کی قانونی حکومت کا ہر صورت ساتھ دیں گے،صدرممنون حسین

  

اسلام آباد(آن لائن)صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ منصور ہادی کو یمن کا آئینی حکمران سمجھتے ہیں اور یمن کی قانونی حکومت کا ہر صورت ساتھ دیں گے۔صدر مملکت نے پے ایوان صدر میں یمن کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ عبدالمالک عبدالجلیل سے ملاقات کے دوران کہا کہ جنگ کے دوران پاکستانیوں کی واپسی پر یمن کے شکرگزار ہیں،جنگ میں یمن کوبہت نقصان پہنچا ہے،توقع ہے کہ جلد امن کا قیام ممکن ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان بھی یمن کی ترقی اور استحکام میں اپنا حصہ ڈالنا چاہتا ہے تاہم پائیدار ترقی اور آپس کی صلاحیتوں اور وسائل سے استفادہ کرنے کیلئے ضروری ہے کہ باہمی اختلافات سے گریز کیا جائے۔یمنی نائب وزیراعظم نے یمن کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنے کے عزم پر صدر ممنون حسین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستانیوں کا یمن میں خیرمقدم کیا جائے گا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -