میچ اور کنڈیشنز کے مطابق بیٹنگ کرناپڑتی ہے،ویرات کوہلی کا کھیلنے کا اپنا سٹائل اور میرا اپنا ہے:بابر اعظم

میچ اور کنڈیشنز کے مطابق بیٹنگ کرناپڑتی ہے،ویرات کوہلی کا کھیلنے کا اپنا ...
میچ اور کنڈیشنز کے مطابق بیٹنگ کرناپڑتی ہے،ویرات کوہلی کا کھیلنے کا اپنا سٹائل اور میرا اپنا ہے:بابر اعظم

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بابر اعظم نے کہاہے کہ میچ اور کنڈیشنز کے مطابق بیٹنگ کرناپڑتی ہے،ویرات کوہلی کا کھیلنے کا اپنا سٹائل ہے اور میرا اپنا۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے لگائے گئے ٹریننگ کیمپ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ ہراننگزمیں100فیصدکارکردگی دکھانےکی کوشش کرتاہوں، کوشش ہے ہرمیچ پاکستان کوجتوانے کیلئے کھیلوں۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ بیٹنگ کے ساتھ باﺅلنگ پر بھی کام کررہا ہوں،دورہ ویسٹ انڈیز میں اچھے سے اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کروں گا،پاکستان کی ٹیم کواوپرلانےکی کوشش کررہے ہیں، ایک اوورمیں زیادہ رن کرنےکی پریکٹس کررہے رہتے ہیں۔مایہ ناز بیٹسمین بابر اعظم نے مزید کہا کہ فوکس یہی ہے کہ پاکستان کے لئے اچھا کھیلوں،فیلڈنگ اور فٹنس پر بھرپور توجہ دے رہا ہوں۔واضح رہے کہ بابر اعظم نے دورہ آسٹریلیا میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے اپنی صلاحیتوںکا لوہا منوایا تھا۔

خیبر پختونخوا میں صوبے کیلئے چھوٹا سی پیک بنا رہے ہیں :وزیر اعلیٰ پرویز خٹک

مزید :

کھیل -