”اس نے جانا کہ تعریف ممکن نہیں۔۔۔“ ترک مردوں نے نصرت فتح علی خان کی مشہور غزل گا کر سب کو حیران کر دیا، ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

”اس نے جانا کہ تعریف ممکن نہیں۔۔۔“ ترک مردوں نے نصرت فتح علی خان کی مشہور ...
”اس نے جانا کہ تعریف ممکن نہیں۔۔۔“ ترک مردوں نے نصرت فتح علی خان کی مشہور غزل گا کر سب کو حیران کر دیا، ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) آپ کو نصرت فتح علی خان کی مشہور غزل ”آفریں آفریں“ تو ضرور یاد ہو گی۔ یہ وہی غزل ہے جس کے باعث مومنہ مستحسن بھی شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں جبکہ یہ غزل خود بھی اتنی مقبول ہے کہ ترکی کے مرد بھی اسے گانے پر مجبور ہو گئے۔

معروف برانڈز کے گرمیوں کے ملبوسات کیلئے شاندار سہولت متعارف، خواتین کیلئے خوشخبری آگئی

ترکی کے 2 نوجوانوں نے یہ غزل کچھ ایسے انداز میں گائی کہ دیکھنے والے نہ صرف محظوظ ہوئے بلکہ دیکھتے ہی دیکھتے ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔ ترکی کے امیرہن اوزمیر اور ہاکان ایسر نے مشہور غزل کے چند بول گائے۔

شادی کے سیزن میں اس چیز سے بال دھونے سے ان میں ایسی چمک آئے گی کہ سب آپ کی تعریف کرنے پر مجبور ہوجائیں گے

دلچسپ امر یہ ہے کہ ان میں سے ایک شخص کی شکل پاکستانی اداکار فواد خان کے ساتھ بہت مشابہت رکھتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ دیکھنے والوں نے اس پر بھی اپنے رائے کا اظہار کیا۔

مزید :

تفریح -