روسی حسینہ ماریہ شراپووا کی وائلڈ کارڈ کے ذریعے انٹری،ٹینس سٹارز نے مخالفت کردی

روسی حسینہ ماریہ شراپووا کی وائلڈ کارڈ کے ذریعے انٹری،ٹینس سٹارز نے مخالفت ...
روسی حسینہ ماریہ شراپووا کی وائلڈ کارڈ کے ذریعے انٹری،ٹینس سٹارز نے مخالفت کردی

  

لندن(آئی این پی) ماریا شراپووا کل ٹینس کی ملکہ تھیں آج دوسروں کے رحم و کرم پر ہیں۔ وہ جہاں کھڑی ہو جائیں لائن وہیں سے شروع ہوتی تھی۔ آج وائلڈ کارڈ کی محتاج ہو گئیں۔ ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی نے ماریا کا کیرئیر داغ دار کر دیا۔ان پر پابندی چھبیس اپریل کو ختم ہو گی جس سے دو دن پہلے اسٹٹ گارٹ اوپن کا آغاز ہو گا۔ آرگنائزرز نے ماریا کو وائلڈ کارڈ انٹری دے دی۔ یہ سخاوت دیگر کھلاڑیوں کو کھٹکنے لگی۔ اسٹارز کا کہنا ہے کہ کھلاڑی چاہے کوئی بھی ہو قوانین ایک جیسے ہونے چاہئیں۔ اگر کسی کھلاڑی نے ڈسپلن توڑا ہے تو پابندی کے خاتمہ تک اسے انٹری نہیں ملنی چاہیے۔

اسلام آباد :سکیورٹی گارڈ کے ہاتھوں سٹیج اداکارہ قتل،ملزم گرفتار

مزید :

کھیل -