”اداکارہ کو ڈانس پرفارمنس پر پیسے نہ ملے تو اس نے۔۔۔“ اسلام آباد میں قتل ہونے والی سٹیج اداکارہ کون ہے اور اسے قتل کیوں کیا گیا؟ تہلکہ خیز انکشاف منظرعام پر آ گیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی گارڈ کے ہاتھوں قتل ہونے والی سٹیج اداکارہ کی شناخت انعم کے نام سے ہوئی ہے جو شہزاد ٹاﺅن میں ایک تقریب میں ڈانس کرنے کیلئے آئی تھی۔
معروف برانڈز کے گرمیوں کے ملبوسات کیلئے شاندار سہولت متعارف، خواتین کیلئے خوشخبری آگئی
نجی ٹی وی نیو نیوز کے مطابق اداکارہ انعم کا تعلق ضلع مردان کے علاقے کاٹلنگ سے بتایا گیا ہے جسے ڈانس پرفارمنس کے بعد پیسے نہ ملے تو اس نے مبینہ طور پر گالم گلوچ شروع کر دی۔ رپورٹ کے مطابق اسی دوران شیرباز نامی سیکیورٹی گارڈ نے گولی مار کر اداکارہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
شادی کے سیزن میں اس چیز سے بال دھونے سے ان میں ایسی چمک آئے گی کہ سب آپ کی تعریف کرنے پر مجبور ہوجائیں گے
گولی لگنے کے باعث سٹیج اداکارہ موقع پر ہی دم توڑ گئی جبکہ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے ملزم شیرباز خان کو گرفتار کر کے مقتولہ اداکارہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد پولی کلینک کے سرد خانے میں منتقل کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مقتولہ کے لواحقین سے تاحال رابطہ نہیں کیا جا سکا۔