میچ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کو رعایت نہیں ملے گی، کوئی قصوروار ہوا تو سمجھ لیجئے اس کا کیرئیر ختم ہو گیا: شہریار خان

میچ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کو رعایت نہیں ملے گی، کوئی قصوروار ہوا تو سمجھ ...
میچ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کو رعایت نہیں ملے گی، کوئی قصوروار ہوا تو سمجھ لیجئے اس کا کیرئیر ختم ہو گیا: شہریار خان

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ میچ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کو رعایت نہیں ملے گی لہٰذا کوئی کھلاڑی قصور وار ہوا تو سمجھ لیجیے اس کا کیریئر ختم ہو گیا ہے۔

معروف برانڈز کے گرمیوں کے ملبوسات کیلئے شاندار سہولت متعارف، خواتین کیلئے خوشخبری آگئی

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہریار خان نے کہا کہ کھلاڑیوں کو پھنسانے کیلئے نت نئے طریقے استعمال ہورہے ہیں، سٹے باز دوست، رشتہ داروں کے ذریعے کھلاڑیوں کیساتھ رابطہ کرتے ہیں جبکہ فکسنگ میں ملوث کھلاڑی کا سارا کیریر مشکوک ہوجاتا ہے۔

شادی کے سیزن میں اس چیز سے بال دھونے سے ان میں ایسی چمک آئے گی کہ سب آپ کی تعریف کرنے پر مجبور ہوجائیں گے

انہوں نے کہا کہ میچ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کو رعایت نہیں ملے گی لہٰذا میچ فکسنگ میں کوئی کھلاڑی قصور وار ہوا تو سمجھ لیجیے اس کا کیریئر ختم ہو گیا ہے جبکہ سپاٹ فکسنگ پر ٹریبیونل کا فیصلہ قبول کریں گے۔

مزید :

کھیل -