چودھری پرویزالٰہی کی بھارتی مشرقی پنجاب کے نامزد وزیراعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ کو شاندار کامیابی پر مبارکباد

چودھری پرویزالٰہی کی بھارتی مشرقی پنجاب کے نامزد وزیراعلیٰ کیپٹن امریندر ...
چودھری پرویزالٰہی کی بھارتی مشرقی پنجاب کے نامزد وزیراعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ کو شاندار کامیابی پر مبارکباد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(این این آئی ) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے حالیہ ریاستی انتخابات میں بھارتی مشرقی پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ کیپٹن (ر) امریندر سنگھ کو بھاری اکثریت سے کامیابی پر ٹیلیفون کر کے مبارکباد پیش کی ہے۔

کیپٹن (ر) امریندر سنگھ نے چودھری پرویزالٰہی سے دلی طور پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی پنجاب کے عوام آج بھی آپ کی صلاحیتوں کے معترف ہیں، آپ کی وزارتِ اعلیٰ کے دور میں یاتریوں کو مثالی سہولتیں فراہم کی گئیں اور واہگہ ننکانہ ہائی وے تعمیر کی گئی جس کی افتتاحی تقریب میں اپنی ماں دھرتی کی مٹی لے کر میں نے بھی شرکت کی تھی، ہم نے دونوں ملکوں کے عوام کو قریب لانے کیلئے کوششیں کیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی مشرقی پنجاب میں 10سال بعد کانگریس کی شاندار فتح کے بعد انہیں وزیراعلیٰ نامزد کیا گیا ہے اور وہ 16مارچ کو اپنے عہدہ کا حلف اٹھائیں گے۔ انہوں نے چودھری پرویزالٰہی کو دورہ کی دعوت بھی دی جو انہوں نے قبول کر لی اور مناسب وقت پر ان کی شاندار مہمان نوازی سے ایک بار پھر لطف اندوز ہونے کا وعدہ کیا۔

مزید :

لاہور -