پاکستان کرکٹ ٹیم کی2سال کارکردگی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، پاکستان2سالوں میں آسٹریلیا سے کوئی سیریز نہ جیت سکا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کی دو سالہ کارکردگی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کردی گئی۔ وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی رپورٹ پیش کرتے ہوئے ایوان کو بتایا کہ دو سالوں میں قومی ٹیم نے 20ٹیسٹ، 36ایک روزہ کھیلے۔
ملائیشیا کی قومی کرکٹ ٹیم نے پاکستان آنے کا اعلان کردیا
پاکستان نے 20ٹیسٹ میچز میں سے9میچ جیتے،9ہارے جبکہ 2میچز ڈرا ہوئے۔دو سالوں میں قومی کرکٹ ٹیم کی جانب سے کھیلے گئے36ایک روزہ میچز میں سے پاکستان ٹیم نے 15میچز جیتے جبکہ20میچز ہارے۔
حکومت نے زمبابوے کرکٹ ٹیم کو دورہ پاکستان کی باضابطہ دعوت دیدی
وفاقی وزیر نےقومی اسمبلی میں رپورٹ پیش کرنے کے دوران ایوان کو بتایا کہ پی ایس ایل ایک کامیاب کرکٹ لیگ تھی۔ حکومت نے پی ایس ایل کا کامیاب انعقاد کرا کے جرات کا مظاہرہ کیا۔پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کرانے سے کھلاڑیوں اور عوام کے حوصلے بلند ہوئے۔پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کی راہ ہموار کرنے کے لئے پی ایس ایل کا فائنل اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔