پانامہ فیصلے سے قبل ن لیگ کا میڈیا ٹرائل کرنا پراپیگنڈا ،سوچی سمجھی سازش کے تحت انتشار پھیلانے،ملکی ادارں کو دباو میں لانے کی کوشش جاری :دانیال عزیز
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ پانامہ کیس کا فیصلہ آنے سے پہلے ن لیگ کا میڈیاٹرائل کرنا مخالفین کا پراپیگنڈاہے،سوچی سمجھی سازش کے تحت ملک میں انتشار پھیلانے اور ملکی اداروں کو دباو میں لانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق مسلسم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز کا پریس کانفرنس کے دوران تحریک انصاف پر تنقید کے نشتر برساتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستا نی عوام کے ذہنوں کو عدالتی فیصلے کے انتظار کے بغیر میڈیا ٹرائل کے ذریعے بدلنے اور فیصلہ آنے سے پہلے فیصلہ دینے کی کوشش کی جارہی ہے اور یہی نہیں پی ٹی آئی نے آئینی اداروں کو بھی ڈکٹیٹ کرنے کی کوشش کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ24جون 2016 کو الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی کہ وزیراعظم کونااہل قرار دیا جائے جبکہ ہمارے وکلا نے پہلی سماعت میں مریم نواز کے زیرکفالت نہ ہونے کاثبوت پیش کیااس کے بعد 7اکتوبر کو جلد سماعت کی درخواست دی جاتی ہے اور اسی دن لاک ڈاون کا اعلان کردیا جاتا ہے اورجلسے جلوس شروع ہوجاتے ہیں10اکتوبر کو دوبارہ کہاجاتا ہے کہ ہماری جلد سماعت کی جائے۔
دانیال عزیز نے کہاکہ عمران خان نے اس بات کا دعویٰ کیا تھا کہ نواز شریف بری ہوجائیں تو باعزت بری نہیں ہوں گے، ان کی ایسی باتیں خان صاحب کی منفی سوچ کی عکاسی کرتی ہیں جبکہ میں پریس کانفرنس کے ذریعے قوم کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ وزیراعظم کا پانامہ لیکس میں نام نہیں ہے۔تحریک انصاف نے جو دستاویزات عدالت میں جمع کرائے تھے ان کے حوالے سے سپریم کورٹ نے کہا کہ جمع کرائے گئے دستاویزات ناقابل سماعت ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے تحریک انصاف کے صدر سے پوچھا کہ آپ کی پارٹی کا انتخابی نشان کیا ہے جبکہ انہیں اپنی پارٹی کا نشان ہی نہیں پتا تھا،ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے واضح ہوتا ہے کہ ن لیگ کیخلاف بٹیروں کو تیار کرکے میدان میں اتارا جارہا ہے۔