پی ایس ایکس میں شدید مندی، کے ایس ای 100انڈیکس48 ہزار656 پوائنٹس پر آگیا

پی ایس ایکس میں شدید مندی، کے ایس ای 100انڈیکس48 ہزار656 پوائنٹس پر آگیا
پی ایس ایکس میں شدید مندی، کے ایس ای 100انڈیکس48 ہزار656 پوائنٹس پر آگیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس)میں کاروبار کا اختتام منفی رجحان کے ساتھ ہوا ہے جس کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس 48 ہزار656 پوائنٹس پر آگیا۔

تفصیلات کے مطابق کے ایس ای 100 انڈیکس میں آج (پیر کو )536 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے باعث انڈیکس48 ہزار656 پوائنٹس پر آگیا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں5 کروڑ3 لاکھ2 ہزار 380 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مارکیٹنگ ویلیو4 ارب98 کروڑ91 لاکھ 64 ہزار212 روپے رہی۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مجموعی طور پر384 کمپنیوں کے شیئرز کا لین دین ہوا جن میں سے 77 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ، 290 میں کمی اور17 کمپنیوںکے شیئرز کی قیمتوں میں کوئی ردو بدل نہیں ہوا۔

مزید :

بزنس -