’میں نے لگان فلم میں استعمال ہونے والا بلاَ عمران خان کو دیا تاکہ وہ۔۔۔‘عامر خان نے 16 سال پرانے راز سے پردہ اٹھا دیا

’میں نے لگان فلم میں استعمال ہونے والا بلاَ عمران خان کو دیا تاکہ ...
’میں نے لگان فلم میں استعمال ہونے والا بلاَ عمران خان کو دیا تاکہ وہ۔۔۔‘عامر خان نے 16 سال پرانے راز سے پردہ اٹھا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن )بالی ووڈ اداکار عامر خان کی انتہائی مشہور فلم ’لگان‘ تو سب کو یاد ہی ہو گی جس نے شہر ت کی انتہائی بلندیوں کو چھوا اور اسی فلم کے باعث عامر خان نے فلم انڈسٹری میں ایک نمایاں مقام بھی حاصل کیا تاہم اس فلم میں استعمال ہونے والا ایک بیٹ انہوں نے شوکت خانم کو نیلامی کیلئے تحفے میں دیا ۔
تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکار عامر خان نے انکشاف کیاہے کہ جب پاکستانی لیجنڈ کرکٹر اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے انہیں بلایا اور کہا کہ نیلامی کیلئے کوئی بہترین چیز لے کر آﺅ جس پر عامر خان کا کہناتھا کہ میرے نزدیک سب سے اہم ترین چیز وہ ’بلا‘تھا جو میں نے لگان فلم میں استعمال کیا تھا ۔عامر خان کا کہناتھا کہ لگان فلم میں انہوں نے دو بیٹس استعمال کیے تھے جن میں سے ایک بیٹ انہوں نے عمران خان کو شوکت خانم کیلئے فنڈز اکھٹے کرنے کیلئے نیلامی کیلئے پیش کیا تھا ۔
واضح رہے کہ عامر خان کی فلم لگان 2001میں نمائش کیلئے پیش کی گئی تھی جس نے شہرت کی بلندیوں کو چھوتے ہوئے عامر خان کو نمایاں مقام دلایا ۔



مزید :

تفریح -