پیپلز پارٹی کے رہنما کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آ گئی ،بابر سہیل بٹ کو 12گولیاں ماری گئیں

پیپلز پارٹی کے رہنما کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آ گئی ،بابر سہیل بٹ کو 12گولیاں ماری ...
پیپلز پارٹی کے رہنما کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آ گئی ،بابر سہیل بٹ کو 12گولیاں ماری گئیں

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور میں قتل ہونے والے پیپلز پارٹی کے رہنما بابر سہیل بٹ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آ گئی ہے جس کے مطابق انہیں 12گولیاں ماری گئیں ہیں ۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق بابر سہیل بٹ کے جسم پر 22زخموں کے نشان ملے ہیں جبکہ انہیں 12گولیاں ماری گئیں ،سر پر لگنے والی گولی جان لیوا ثابت ہوئی جبکہ انہیں گردن ،سینے اور بازوں پر بھی گولیاں لگیں ۔پیپلز پارٹی کے رہنما کی لاش ورثاءکے حوالے کر دی گئی ہے اوران کی تدفین کیلئے بھاری سیکیورٹی کے اندر انے آبائی علاقے لکھو ڈیر روانہ کر دیا گیاہے ۔

واضح رہے کہ لاہور میں مناواں کے علاقے لکھو ڈیر میں پیپلزپارٹی کے ضلعی رہنما بابرسہیل بٹ پر ان کے اپنے ہی گن مین نے گولیوں کی بارش کر دی اور فرار ہوگیا۔ گولیوں کی زد میں آکر بابربٹ شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔

مزید :

قومی -