شرمناک شرط جیتنے والا نوجوان جان سے گیا ایسی موت کہ آپ بھی کانوں کو ہاتھ لگائیں گے

شرمناک شرط جیتنے والا نوجوان جان سے گیا ایسی موت کہ آپ بھی کانوں کو ہاتھ ...
شرمناک شرط جیتنے والا نوجوان جان سے گیا ایسی موت کہ آپ بھی کانوں کو ہاتھ لگائیں گے

  

نیویارک(نیوزڈیسک) کچھ اموات ایسی ہوتی ہیں کہ جان کر انسان توبہ کرنے لگتا ہے اور ایسا ہی کچھ ایک 23سالہ نوجوان کے ساتھ بھی ہوا جس نے ایک شرمناک شرط تو جیت لی لیکن اس کی وجہ سے موت کی وادی میں جاپہنچا۔ تفصیلات کے مطابق ڈومینکن ری پبلک کے نوجوان کیلون رافیل نے نائٹ کلب میں 630ڈالر(63ہزار روپے)کی شرط جیتنے کے لئے tequila(شراب کی ایک قسم) کی بوتل غٹاغٹ پی لی لیکن اس کے بعد اس کی حالت غیر ہونا شروع ہوئی۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیومیں دیکھاجاسکتا ہے کہ وہ کھڑے کھڑے شراب کی بوتل پی جاتا ہے اور پوری بوتل پینے کے بعد اسے نقد رقم ملتی ہے لیکن کچھ ہی دیر بعد وہ بمشکل اپنی ٹانگوں پر کھڑا ہوسکتا تھا، کچھ دیر بعد اس کی حالت اس قدر غیر ہوگئی کہ اسے دوافراد نے تھامنے کی کوشش کی۔اسے نزدیکی ہسپتال لے جایا گیا جہاں اس کی موت واقع ہوگئی۔ کلب انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان کا اس شرط سے کوئی تعلق نہیں اور نوجوان نے اپنی مرضی سے یہ حرکت کی ہے۔ مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ مرنے والے نوجوان کے ہاں کچھ عرصہ قبل بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -