وزیر داخلہ چودھری نثار سے گورنر سندھ محمد زبیرکی ملاقات،سندھ کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیر داخلہ چودھری نثار سے گورنر سندھ محمد زبیرکی ملاقات،سندھ کی سیاسی ...
وزیر داخلہ چودھری نثار سے گورنر سندھ محمد زبیرکی ملاقات،سندھ کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستا ن آن لائن) وزیرداخلہ چودھری نثار سے گورنر سندھ محمد زبیر نے ملاقات کی اور سندھ کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

پیپلز پارٹی کے رہنما کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آ گئی ،بابر سہیل بٹ کو 12گولیاں ماری گئیں

تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ اور گورنر سندھ کی ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی ۔ملاقات کے دوران گورنرسندھ محمدزبیر نے صوبہ سندھ بالخصوص کراچی میں امن و امان سے متعلق اقدامات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے رینجرز،انٹیلی جنس اداروں اورقانون نافذ کرنےوالے اداروں کے کرداپر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ وزیرداخلہ نے محمد زبیر کو بطور گورنر سندھ تعینات ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ کراچی آپریشن 2013 میں وفاقی حکومت کی ہدایت پر کیا گیا تھااور اب اس آپریشن منطقی انجام تک پہنچانے کی ضرورت ہے۔آپ کی تعیناتی سے سندھ میں سیاسی عمل تو مزید پختہ ہوگا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ سندھ کی انتظامی مشینری اور عوام بھی مستفید ہوں گے۔

مزید :

قومی -