”ہم تمہاری لڑکیوں کو۔۔۔“ برطانیہ کی افریقی ملک کو ایسی پیشکش کہ جان کر دنیا حیران رہ گئی

”ہم تمہاری لڑکیوں کو۔۔۔“ برطانیہ کی افریقی ملک کو ایسی پیشکش کہ جان کر دنیا ...
”ہم تمہاری لڑکیوں کو۔۔۔“ برطانیہ کی افریقی ملک کو ایسی پیشکش کہ جان کر دنیا حیران رہ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

آبوجا(نیوزڈیسک) برطانیہ نے نائیجیریا کو پیشکش کی ہے کہ اس کی افواج بوکوحرام کے خلاف آپریشن کرکے سکول کی 300اغواءشدہ لڑکیوں کو چھڑادے گی لیکن نائیجیریا نے یہ پیشکش مسترد کردی تھی ۔ برطانوی اخبار ’دی گارڈین“ کا کہنا ہے کہ نائیجیریا کے موجودہ صدر گڈلک جاناتھن نے یہ سروس لینے سے انکار کیا تھا۔
سکول کی یہ لڑکیاں اپریل 2014ءمیں نائیجیریا کی شمال مشرقی ریاست بورنو سے اغواءہوئیں تھیں اور انتہا پسند تنظیم بوکوحرام نے ان کے اغواءکی ذمہ داری قبول کرلی تھی۔ ان اغواءشدہ لڑکیوں کی بازیابی کے لئے آپریشن ٹوریس لانچ کیا گیا تھااور برطانوی ایئرفورس نے ان کا پتا بھی لگالیا تھااور ان کی بازیابی کے لئے پیشکش کی تھی لیکن نائیجیریا کی حکومت نے اسے ”قومی مسئلہ“قرار دیتے ہوئے خود ہی اسے حل کرنے کا اعلان کیا تھا۔یاد رہے کہ نائیجیریا امریکہ، برطانیہ اور فرانس سے ان لڑکیوں کی بازیابی کے لئے بھاری امداد لیتا رہالیکن برطانیہ کی افواج کی مدد لینے سے انکار کردیا تھا۔ برطانیہ اور نائیجیریا کے آفیشلز کے درمیان ہونے والی تین سال قبل کی میٹنگز کی تفصیلات سامنے آنے پر علم ہوا ہے کہ 15مئی 2014ءکو گڈلک جاناتھن نے لڑکیوں کی بازیابی کے لئے کی جانے والی پیشکش کو مسترد کردیا تھا۔ان اغواءشدہ لڑکیوں میں سے کچھ بھاگنے میں کامیاب ہوئیں اور195ابھی بھی لاپتہ ہیں اور خیال کیا جارہا ہے کہ وہ بوکو حرام کی قید میں ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -