ایران نے جدید ترین کرار ٹینک تیار کرلیا، وزیر دفاع کا بڑے پیمانے پر پروڈکشن کا اعلان

ایران نے جدید ترین کرار ٹینک تیار کرلیا، وزیر دفاع کا بڑے پیمانے پر پروڈکشن ...
ایران نے جدید ترین کرار ٹینک تیار کرلیا، وزیر دفاع کا بڑے پیمانے پر پروڈکشن کا اعلان

  

تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران نے مقامی طور پر جدید ترین کرار ٹینک تیار کرلیا ہے جس کے بعد ایرانی وزیر دفاع نے کرار ٹینک کی بڑے پیمانے پرتیاری کا اعلان کردیا ، یہ ٹینک روسی ساختہ ٹی 90 ایم ایس سے مماثلت رکھتا ہے۔

روسی میڈیا کے مطابق ٹینک کی پروڈکشن کا اعلان ایرانی وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل حسین دہقان کی صدارت میں ہونے والی تقریب میں کیا گیا۔ اس موقع پر ایرانی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ کرار ٹینک دنیا کے جدید ترین ٹینکس کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، یہ ٹینک تیز تر اور میدان جنگ میں اعلیٰ کارکردگی کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری وزارت دفاع نے یہ ٹینک بہت تھوڑے عرصے میں تیار کیا ہے لیکن اس کی قابلیت روسی ساختہ ٹی 90 ایم بی ٹی سے کسی طور بھی کم نہیں ہے ، ہم بڑے پیمانے پر ٹینکس کی تیاری کا ارادہ رکھتے ہیں۔

جنوں بھوتوں سے گھبرا کر صدرِ مملکت ایوان صدر چھوڑ گئے

واضح رہے کہ ایران کی جانب سے یہ اعلان ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب ایران نے روس سے ٹینکس کی خریداری بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ ایران کا موقف تھا کہ وہ تیار شدہ دفاعی ساز و سامان خریدنے میں اس وقت دلچسپی نہیں لے گاجب تک اسے ٹیکنالوجی فراہم نہیں کی جاتی۔

ٹینک کی ویڈیو دیکھیں

مزید :

بین الاقوامی -