وفاقی پولیس اور حساس اداروں کا اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن،250گھروں کی تلاشی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی پولیس اور حساس اداروں نے اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 250گھروں کی تلاشی لی ۔
میرامکا سب کو نظر آیا ، جاوید لطیف کی بد زبانی کا نوٹس کسی نے نہ لیا:مراد سعید
تفصیلات کے مطابق حساس اداروں اور وفاقی پولیس نے اسلام آباد کے علاقے شمس کالونی اورگرد و نواح میں مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران علاقے میں مستقل رہائش پذیر اور کرایہ داری ایکٹ کے تحت کرائے کے مکان میں رہائش اختیار کئے ہوئے افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی اوران کے شناختی دستاویزات کی بھی جانچ پڑتال کی جبکہ پولیس کی بھاری نفری نے پورے علاقے کواگھیرے میں لئے رکھااور 250گھروں کی تلاشی کے دوران7پستول،2 رائفل سمیت گولیاں بر آمدہوئی جنہیں پولیس نے اپنی تحویل میں لے کر ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا۔