پنجاب حکومت کا صوبے میں موٹر بائیکس پر مشتمل نئی ایمبولینس سروس شروع کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا صوبے میں موٹر بائیکس پر مشتمل نئی ایمبولینس سروس شروع کرنے کا ...
پنجاب حکومت کا صوبے میں موٹر بائیکس پر مشتمل نئی ایمبولینس سروس شروع کرنے کا فیصلہ

  

لاہور(آئی این پی )پنجاب حکومت نے موٹر بائیکس ایمبو لینس سروس کے اجراء کا فیصلہ کیا ہے اوروزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے لاہور سمیت پنجاب کے تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں موٹربائیکس ایمبولینس سروس کے اجراء کی منظوری دیدی ہے۔ٖوزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا ہے کہ لاہور سمیت صوبے کے تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹرزمیں موٹربائیکس ایمبولینس سروس کا اجراء کیاجارہا ہے اوراس سلسلے میں900موٹر بائیکس پر مشتمل نئی ایمبولینس سروس کے اجراء کی باقاعدہ منظوری دے دی گئی ہے جبکہ موٹربائیکس ایمبولینس سروس کیلئے 900 میڈیکل ٹیکنیشن بھرتی کئے جارہے ہیں، انہوں نے کہا کہ موٹربائیکس ایمبولینس سروس گنجان آباد علاقوں میں ہنگامی صورتحال میں خدمات کی فراہمی کیلئے موثر کردار ادا کرے گی۔ موٹربائیکس ایمبولینس سروس کے آغازکیلئے ضروری اقدامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موٹربائیکس ایمبولینس سروس لاہور ، راولپنڈی ، ملتان ، گوجرانوالہ، فیصل آباد، بہاولپور ، ڈیرہ غازی خان، سرگودھا اور ساہیوال میں ایمرجنسی خدمات فراہم کرے گی۔انہوں نے کہا کہ موٹربائیکس ایمبولینس سروس کا دائرہ کارمرحلہ وارپنجاب کے ہرشہر تک بڑھایا جائے گا ۔ موٹربائیکس ایمبولینس سروس کیلئے بھرتی کئے گئے عملے کی جدید خطوط پر تربیت کا آغاز ہوچکاہے۔ موٹربائیکس ایمبولینس سروس ایمرجنسی میڈیکل سروس کے شعبے میں ایک شاندار اضافہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اس سروس کے آغاز سے عوام کو تنگ و تاریک گلیوں میں ایمرجنسی سروس کی سہولت ملے گی۔ موٹربائیکس ایمبولینس سروس کے اجراء کے ساتھ موبائل ورکشاپس بھی بنائی جائیں گی۔تنگ گلیوں اور محلوں میں کسی مصیبت، حادثے یا قدرتی آفت میں گھرے افراد کو ریسکیو کرنے کیلئے موٹربائیکس ایمبولینس کا نظام ممدومعاون ثابت ہوگا۔انہوں نے کہاکہ اس سروس کے اجراء سے جائے حادثات تک فوری رسائی ممکن ہوسکے گی اوراس سروس کے آغاز سے عوام کو بے پناہ ریلیف ملے گا۔انہوں نے کہا کہ موٹربائیکس ایمبولینس سروس وہاں بھی پہنچ سکے گی جہاں عام ایمبولینس نہیں جاسکتی اوریہ موٹربائیکس ایمبولینس سروس سٹیٹ آف دی آرٹ ہوگی جس کا مقصد عوام کوکسی نا خوشگوار واقعہ یا قدرتی آفت نے بروقت سہولت مہیا کرنا ہے ۔لاہور ڈویژن میں 300،راولپنڈی100، ملتان100، گوجرانوالہ100،فیصل آباد100، بہاولپور50،ڈی جی خان50، سرگودھا 50 اور ساہیوال میں50 موٹر بائیکس ایمبولینس چلائی جائیں گی۔

مزید :

لاہور -