عرب بچے سے بات کرنے والی یہ خوبرو امریکی لڑکی اب ایک ایسے پاکستانی سے بات کررہی ہے کہ جان کر آپ کو پاکستانی نوجوان کی قسمت پر رشک ہوگا
نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکن یوٹیوب سٹار کرسٹینا کراکٹ تو آپ کو یاد ہوں گی، جن کی عرب نوجوان ابوسین کے ساتھ گفتگو کی ایک ویڈیو نے انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپا کر دیا تھا۔ اب اسی کرسٹینا نے خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کے ساتھ اپنی دلچسپ گفتگو کی ویڈیو اپ لوڈکرکے ایک بار پھر ہلچل برپاکر دی ہے۔
ویب سائٹ Parhlo کی رپورٹ کے مطابق اس ویڈیو میں کرسٹینا پاکستانی نوجوان، جو کہ اپنی بیٹریوں کی دکان میں تشریف فرما ہے، سے بیٹری خریدنے کی کوشش کرتی نظر آتی ہیں ۔ وہ بار بار اس سے پوچھتی ہیں ”میں آپ سے رابطہ کیسے کرسکتی ہوں؟“ لیکن نوجوان ہر سوال کے جواب میں ”اوکے“ کہتا چلا جاتا ہے۔ کچھ دیر بعد بالآخر جب اسے کچھ اندازہ ہوتا ہے کہ لڑکی ایڈریس کے بارے میں پوچھ رہی ہے تو وہ بتاتا ہے ”زاہد بیٹری سنٹر، کے پی کے، پاکستان۔“
شرمناک شرط جیتنے والا نوجوان جان سے گیا ایسی موت کہ آپ بھی کانوں کو ہاتھ لگائیں گے
دریں اثناءکرسٹینا ایک گانا چلا کر رقص کا مظاہرہ شروع کر دیتی ہے، لیکن دوسری جانب خیبرپختونخوا کا نوجوان سکرین پر منجمد نظر آتا ہے، شاید رابطہ منقطع گیا، لیکن بہرحال کرسٹینا کی ویڈیو نے ’زاہد بیٹری سنٹر‘ کی مشہوری ساری دنیا میں کر دی ہے۔