فوجی عدالتوں کے قیام میں توسیع کا معاملہ، حکومت اور پیپلز پارٹی میں ڈیڈ لاک برقرار، ہمارے نکات تسلیم نہ ہوئے تو دیگر آپشنز موجود ہیں: اعتزاز احسن

فوجی عدالتوں کے قیام میں توسیع کا معاملہ، حکومت اور پیپلز پارٹی میں ڈیڈ لاک ...
فوجی عدالتوں کے قیام میں توسیع کا معاملہ، حکومت اور پیپلز پارٹی میں ڈیڈ لاک برقرار، ہمارے نکات تسلیم نہ ہوئے تو دیگر آپشنز موجود ہیں: اعتزاز احسن

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) فوجی عدالتوں کے قیام میں توسیع کے معاملے پر حکومت اور پیپلز پارٹی میں ڈیڈ لاک برقرار ہے اور اس حوالے سے ہونے والے مذاکرات بے نتیجہ ختم ہوگئے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ فوجی عدالتوں کے معاملے پر حکومت اور پیپلز پارٹی میں ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ اب تک مذاکرات میں کوئی حتمی نتیجہ نہیں نکلا ، فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کے معاملے پر حکومت کے ساتھ ڈیڈ لاک برقرار ہے تاہم فریقین نے بات چیت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فوجی عدالتوں کے معاملے پر تاثر دیا گیا کہ پیپلز پارٹی اپنی 2 تجاویز سے دستبردار ہوگئی ہے لیکن ہم اپنی تجاویز پر قائم ہیں اور اگر ہمارے نکات تسلیم نہ کیے گئے تو دیگر آپشنز موجود ہیں۔

مزید :

قومی -