ٹرمپ نے سعودی نائب ولی عہد محمد بن سلمان کے بارے میں ایسی خواہش کا اظہار کردیا کہ دنیا میں ہنگامہ برپاہوگیا

ٹرمپ نے سعودی نائب ولی عہد محمد بن سلمان کے بارے میں ایسی خواہش کا اظہار ...
ٹرمپ نے سعودی نائب ولی عہد محمد بن سلمان کے بارے میں ایسی خواہش کا اظہار کردیا کہ دنیا میں ہنگامہ برپاہوگیا

  

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ اگلے ہفتے سعودی نائب ولی عہد پرنس محمد بن سلمان کے ساتھ ایک خصوصی ملاقات کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔ ویب سائٹ العربیہ کی رپورٹ کے مطابق سعودی نائب ولی عہد کا یہ دورہ ایک ایسے وقت پر ہورہا ہے کہ جب امریکہ یمن میں القاعدہ جزیرہ نما عرب کے خلاف اپنے ملٹری مشن کو وسعت دینے کا فیصلہ کرچکا ہے۔

دورے کی تفصیلات ابھی طے کی جارہی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وائٹ ہاﺅس کی جانب سے ابھی کوئی باقاعدہ اعلان سامنے نہیں آیا۔ رپورٹ کے مطابق امریکہ یمن کی جنگ کے متعلق اپنے طرز عمل پر نظر ثانی کررہا ہے اور مبینہ ایرانی مداخلت کو پیچھے دھکیلنے کے لئے مزید سخت حکمت عملی اپنانے پر غور کررہا ہے۔ امریکی صدر پہلے ہی القاعدہ جزیرہ نما عرب کے خلاف یمن میں ایک علیحدہ فوجی مہم کی حمایت کا اعلان کرچکے ہیں۔

پاکستان کے بعد وہ ملک جہاں چین نے 30 ارب ڈالر لگادئیے، یہ کونسی جگہ ہے؟ جان کر امریکہ کو پسینے آجائیں گے

رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاﺅس میں اس بات پر غور و فکر تاحال جاری ہے کہ سعودی نائب ولی عہد کے ساتھ ملاقات کون کرے گا۔ سعودی نائب ولی عہد محمد بن سلمان، جو کہ وزیر دفاع کے عہدے پر بھی فائز ہیں، گزشتہ ماہ امریکی سینیٹر جان میکین کے ساتھ بھی ملاقات کرچکے ہیں۔ اس ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے لئے بات چیت کی گئی تھی۔

مزید :

بین الاقوامی -