اس تصویر میں سعودی بادشاہ کو بوسہ دینے والا شخص کون ہے؟ حقیقت جان کر آپ کے دل میں شاہ سلمان کی عزت بڑھ جائے گی

اس تصویر میں سعودی بادشاہ کو بوسہ دینے والا شخص کون ہے؟ حقیقت جان کر آپ کے دل ...
اس تصویر میں سعودی بادشاہ کو بوسہ دینے والا شخص کون ہے؟ حقیقت جان کر آپ کے دل میں شاہ سلمان کی عزت بڑھ جائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوالا لمپور (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی فرمانروا شاہ سلمان کے حالیہ دورہ ملائیشیا کے دوران ایک معمر شخص نے ان کے ماتھے پر بوسہ دیا، جس کی تصویر سوشل میڈیا پر عام ہوگئی۔ ویب سائٹ العربیہ کی رپورٹ کے مطابق سعودی فرمانروا کو بوسہ دینے والی ’نامعلوم‘ شخصیت کی شناخت بالآخر سامنے آ گئی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کی سب سے بڑی خواہش پوری کردی، اب امریکہ ایسا کام کرے گا کہ جان کر سعودی نائب ولی عہد کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی
یہ معمر شخص شیخ حسین ہیں، جو کہ ملائیشین چینی اسلامی سکالر ہیں اور اسلام قبول کرنے سے پہلے وہ بدھ مت کے پیروکار تھے۔ رپورٹ کے مطابق شیخ حسین سعودی عرب کے ساتھ طویل عرصے سے قریبی تعلقات رکھتے ہیں، جس کا آغاز یونیورسٹی آف مدینہ میں ان کے تعلیمی قیام کے دوران ہوا۔ وہ ملائیشیاءمیں الخادم آرگنائزیشن کے صدر اور بانی بھی ہیں۔ وہ ملائیشیاءمیں نومسلم افراد کے لئے قائم کئے گئے ادارے کے مشیر اور مبلغ بھی رہے ہیں اور 1984ءسے 1985ءتک ہانگ کانگ کے اسلامک سنٹر کے ڈائریکٹر دعوہ بھی رہ چکے ہیں۔