باغ کی سیر کو جانے والے جوڑے کو ایک ایسی آسمانی چیز نے جالیا کہ جان کر آپ کو بھی دکھ ہوگا

باغ کی سیر کو جانے والے جوڑے کو ایک ایسی آسمانی چیز نے جالیا کہ جان کر آپ کو ...
باغ کی سیر کو جانے والے جوڑے کو ایک ایسی آسمانی چیز نے جالیا کہ جان کر آپ کو بھی دکھ ہوگا

  

کوالا لمپور (نیوز ڈیسک) ملائیشیاءکے ایک پارک میں جاگنگ کرتے ہوئے بدقسمت جوڑے کو آسمانی بجلی کے حملے نے آن لیا اور دونوں اس لرزہ خیز واقعے میں لقمہ اجل بن گئے۔ سٹریٹ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق 59 سالہ ژی بونکو اور ان کی اہلیہ 57 سالہ مادام اوئی لی شین پشانگ جایہ شہر کے ایک پارک میں جاگنگ کررہے تھے کہ ان پر آسمانی بجلی کرگئی۔

نو بیاہتا عرب دلہن شادی کی پہلی صبح ہی شوہر سے طلاق لینے کیلئے عدالت پہنچ گئی، وجہ ایسی کہ بیان نہ کی جاسکے

مقامی میڈیا میں شائع ہونے والی تصاویر میں دونوں میاں بیوی جاگنگ ٹریک کے پاس اوندھے منہ گرے نظر آتے ہیں، جبکہ جاگنگ ٹریک کے اکھڑے ہوئے پتھر دوردور تک بکھرے نظر آتے ہیں۔ ایک عینی شاہد نے بتایا کہ جب بجلی کی دل دہلا دینے والی کڑک سنائی دی تو انہیں جاگنگ کرتے جوڑے کی ایک بلند چیخ کی آواز آئی اور پھر اگلے ہی لمحے وہ زمین پر بے حس و حرکت پڑے تھے۔ عینی شاہد کا مزید کہنا تھا کہ جس وقت بجلی گری اس وقت آسمان صاف تھا۔ نہ بادل نہ بارش، اور ایسی صورت میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک جوڑے کی موت کے واقعے نے شہریوں کو خوف و ہراس میں مبتلاءکر دیا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -