شادی بچانے کیلئے یکطرفہ کوششیں کیں ،ہمارے رشتے میں دراڑ کی وجہ پیسا نہیں تھا:وینا ملک

شادی بچانے کیلئے یکطرفہ کوششیں کیں ،ہمارے رشتے میں دراڑ کی وجہ پیسا نہیں ...
شادی بچانے کیلئے یکطرفہ کوششیں کیں ،ہمارے رشتے میں دراڑ کی وجہ پیسا نہیں تھا:وینا ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق اداکارہ وینا ملک نے کہا ہے کہ میں نے ہمیشہ شادی بچانے کیلئے یکطرفہ کوششیں کیں جبکہ ہمارے رشتے میں دراڑ کی وجہ پیسا نہیں تھا ۔

سندھ میں افغان مہاجرین کی تعداد چار کروڑ سے تجاوز کرچکی، پی پی عہدیداران انہیں شناختی کارڈ بنوا کر دے رہے ہیں: فیصل رضا عابدی

اے آروائے نیوز کے پروگرام ”الیونتھ آور“ میں سابق اداکارہ کا اپنے سابق شوہر اسد خٹک کے حوالے سے اظہارکرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمارے درمیان کچھ ایسی باتیں بھی ہوئی جن پر میں اسد کو کبھی بھی معاف نہیں کرسکتی۔ اسد کو جو رویہ میرے ساتھ ہوتا تھا میں اسے لے کر مستقبل کیلئے بہت پریشان رہتی تھی کیونکہ مجھے اس کا رویہ اپنے بچوں کیلئے بھی مناسب نہیں لگتا تھا۔انہوں نے کہا کہ اسد سے میری ملاقات شادی سے 10دن پہلے ہوئی تھی اور جب انہوں نے مجھے پروپوز کیا اس وقت ہم ساحل سمندر پر موجود تھے اور وہ لمحہ میرے زندگی کا یاد گاردن ہے۔میں کبھی سوچ بھی نہیں سکتی تھی کہ وہ شخص جو مجھے ہر وقت ہنساتا ہے میرا خیال رکھتاہے وہ شادی کے بعد میرے ساتھ ایسارویہ اختیار کرے گا،مجھے اس رویے سے مجھے بہت تکلیف ہوئی ہے، میں کبھی نہیں چاہتی کہ ہمارے گھر کی باتیں باہر آئیں۔وینا ملک کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد کچھ تلخیاں ہوئی جن کے باعث میں اندر سے ٹوٹ گئی تھی،یہ بات میں ہی جانتی ہوں کے شادی کے بعدجس طرح سے میں اس شادی کو بچانے کیلئے یکطرفہ کوششیں کرتی رہی۔میں اگر آج راضی نہ ہوں تو لوگ میری بات کو سن کر کہیں گے وینا غلط کر رہی ہے۔
میں اس بات کو واضح کرنا چاہتی ہوں کہ ہماری شادی کے اس موڑ پر پہنچنے کی وجہ پیسہ نہیں ہے اور نہ آج تک ہمارے درمیان پیسے کا کوئی مسئلہ نہیں رہا۔
سابق اداکارہ کا شکوہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسد آج مجھ سے پہلی بار معافی نہیں مانگ رہے اس سے قبل بھی متعدد بار وہ مجھ سے معافی مانگ چکے ہیں۔میرا سوال ہے کہ کیاکوئی لڑکی اپنا گھر خراب کرنا چاہتی ہے؟ اور وہ بھی میرے جیسی لڑکی۔ اسد نے مجھے اور میرے بچوں کو دو چیزیں دی ہیں ایک تو مجھ پر ہاتھ اٹھایا اوردوسرا مجھے ذلت تھی،لیکن میں انہیں اس بات پر معاف کرنے کو تیار ہوں ،روزانہ انہیں بچوں کی ویڈیو بنا کر بھیجتی ہوں ،میں اتنی بھی پتھر دل نہیں ہوں۔انہوں نے مولانا طارق جمیل سے پروگرام میں کہا کہ آپ مجھے اسد سے یہ لکھوا کر دیں کہ مجھ پر اسد دوبارہ کبھی ہاتھ نہیں اٹھائےگا اور آپ ہی اس بات کے ضامن بھی بنیں ۔مولانا صاحب آپ اچھی طرح سے جانتے ہیں کہ میںآپ کی بات ہمیشہ مانتی ہوں اور کبھی نہیں ٹالتی میں آپ کے کہن پر سب کچھ بھلا دیا۔وینا ملک نے کہاکہ اگر مجھے کبھی پتا ہوتا کہ آپ لوگ شو میں مولانا طارق جمیل کو بلا رہے ہیں تو میں کبھی شو میں نہ آتی۔وینا ملک نے اسد خٹک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اسد آپ خود کو ٹھیک کر لو آخر کب تک معافیاں مانگتے رہیں گے ۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ میں مولانا طارق جمیل سمیت ان تمام لوگوں کی شکرگزار ہوں جنہوں نے ہمیں دوبارہ ایک کرنے کی کوشش کی ۔میں مستقبل میں مزید کوشش کروں گی کہ میری طرف سے کوئی غلطی نہ ہو۔