تحریک انصاف برطانیہ کے انٹرا پارٹی الیکشن کی تیاری زور و شور سے جاری، دو گروپ آمنے سامنے

تحریک انصاف برطانیہ کے انٹرا پارٹی الیکشن کی تیاری زور و شور سے جاری، دو گروپ ...
تحریک انصاف برطانیہ کے انٹرا پارٹی الیکشن کی تیاری زور و شور سے جاری، دو گروپ آمنے سامنے

  

لندن(عرفان الحق)تحریک انصاف برطانیہ کے انٹرا پارٹی الیکشن کی تیاری زور و شور سے جاری ہیں۔ جس میں متعدد گروپس مقابلے کے لئے آمنے سامنے ہیں۔ تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کے لئے برطانیہ اور اسکارٹ لینڈ کو دس مختلف ریجنز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی لندن کے لئے دو گروپس آمنے سامنے ہیں .

گذشتہ روز لندن کے لئے تحریک انصاف لندن کے سابق صدر بیرسٹر وحیدالرحمن میاں نے دوبارہ الیکشن لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے اپنے پینل کا اعلان کیا یونائیڈڈ فار پیس کے نام سے بنائے گے پینل میں صدر کےلیے بیرسڑ وحید الرحمن میاں، نائب صدر سریا عزیز، جنرل سیکرٹری آصف خان اور انفارمیشن سیکرٹری کےلیے محمد علی ارشد کا نام شامل ہیں۔اس حوالہ سے گذشتہ روز تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں تحریک انصاف کے کارکنان نے شرکت کی اور یونائیڈڈ فار پیس پینل کی حمایت کا اعلان کیا.تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر وحیدر الرحمن کا کہنا تھا کہ ان کا مقصد پارٹی کو متحد کرکے اسے آگے لیکر جانا ہے ان کا کہنا تھا کہ اس سال تحریک انصاف کی ریکارڈ ممبر شپ ہوئی ہے جو یہ ثابت کرتی ئے کہ پی ٹی آئی ابھرتی ہوئی جماعت ہے .

تحریک انصاف لندن ریجن میں یونائیڈد فار پیس گروپ کا مقابلہ آئیڈیالوجی گروپ سے ہو گا جس میں فرزانہ مختار صدر کےلیے میدان میں اتری ہیں جبکہ ان کے ساتھ نائب صدر وسیم جنجوعہ۔ جنر ل سیکرٹری بلال عظیم اور انفارمیشن سیکرٹری کیلیے عرفان یونس شامل ہیں۔اس موقع پر ایسٹ آف انگلینڈ کےلئے بھی پینل کا اعلان بھی کیا گیا جس میں صدر مصطفی کمال۔ ئاب صدر خرم ایوب۔ جنرل سیکرٹری محمد اکرم اور انفارمیشن سیکرٹری بابر حسین شامل ہیں جن کا مقابلہ یونیٹی گروپ سے ہو گا

مزید :

برطانیہ -