برطانیہ میں پاکستانی کمیونٹی کا زبیر گل کی کمشنرفاراورسیز پاکستانی و کوارڈینیٹر ٹو وزیر اعظم کی تقرری کا خیرمقدم

برطانیہ میں پاکستانی کمیونٹی کا زبیر گل کی کمشنرفاراورسیز پاکستانی و ...
برطانیہ میں پاکستانی کمیونٹی کا زبیر گل کی کمشنرفاراورسیز پاکستانی و کوارڈینیٹر ٹو وزیر اعظم کی تقرری کا خیرمقدم

  

لندن(عرفان الحق) وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کی طرف سے مسلم لیگ برطانیہ کے صدر زبیر گل کو کمشنرفاراورسیز پاکستانی و کوارڈینیٹر ٹو وزیر اعظم مقرر کرنے کی خوشی میں مسلم لیگ برطانیہ کی طرف سے ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں مسلم لیگ کے کارکنوں مقامی کونسلرز اور کمیونٹی کے دیگر افراد نے شرکت کی۔تقریب کا انعقاد مسلم لیگ ن برطانیہ کے قائم مقام صدر شکور خان اور معروف قانون دان بیرسٹر عابد حسین نے کیا تھا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر عابد حسین اور شکور خان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف نے اورسیز پاکستانیوں کی مشکلات کومد نظر رکھتے ہوئے اورسیز پاکستانیوں میں سے ہی زبیر گل کو کمشنر مقرر کرکے احسن قدم اٹھایا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عرصہ دراز سے اورسیز پاکستانی اپنی مشکلات کا اظہار کررہے تھے اور انہی مشکلات کی وجہ سے نئی نسل نے پاکستان جانا چھوڑ دیا تھا۔ لیکن وزیر اعظم نے زبیر گل کو اورسیز کا کمشنر مقرر کرکے ان کے دل جیت لئے ہیں .دیگر مقررین نے توقع کا اظہار کیا کہ زبیر گل اپنی ذمہ داریوں کو نبھاتے ہوئے اورسیزز پاکستانیوں کے مسائل حل کریں گے۔ انہوں نے زبیر گل کی تعیناتی پر وزیر اعظم پاکستان کا شکریہ بھی ادا کیا

مزید :

برطانیہ -