بھارتی پنجاب، سابق فوجی سربراہ کو ریٹائرڈ کیپٹن کے ہاتھوں شرمناک انتخابی شکست

بھارتی پنجاب، سابق فوجی سربراہ کو ریٹائرڈ کیپٹن کے ہاتھوں شرمناک انتخابی ...
بھارتی پنجاب، سابق فوجی سربراہ کو ریٹائرڈ کیپٹن کے ہاتھوں شرمناک انتخابی شکست

  

اسلام آبادم،نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی فوج کے سابق سربراہ جنرل ریٹائرڈ جے جے سنگھ کو ریاست پنجاب کے پٹیالہ کے حلقے میں ہونے والے انتخابات میں شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، انہیں بھارتی فوج کے ایک ریٹائر ڈ کیپٹن اور کانگریس پارٹی کے امیدوار امریندر سنگھ نے بھاری اکثریت سے شکست دے کر نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق امریندر سنگھ اب ریاست کے نئے وزیراعلیٰ ہوں گے۔ جنرل ریٹائرڈ جے سنگھ کو گزشتہ برس اس وقت شہرت ملی تھی جب انہوں نے پاکستان کی سرحد کے اندر خفیہ طور پر داخل ہو کر حملہ کرنے کی تجویز پیش کی تھی ۔ جنرل ریٹائرڈ جے جے سنگھ شرومانی اکالی دل کے امیدوار تھے اور وہ صرف گیارہ ہزار 677 ووٹ حاصل کر سکے جبکہ ان کے حریف کانگریس پارٹی کے کیپٹن ریٹائرڈ امریندر سنگھ نے انہیں 72 ہزار 588 ووٹ لے کر 55 ہزار 335 ووٹوں سے انہیں شکست دی جو پنجاب اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ میں اب تک کی سب سے بڑی فتح ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -