پی ایم ایل این UAEکے چیف کوآرڈی نیٹر چودھری خالد بشیر کا دورہ بحرین

پی ایم ایل این UAEکے چیف کوآرڈی نیٹر چودھری خالد بشیر کا دورہ بحرین
پی ایم ایل این UAEکے چیف کوآرڈی نیٹر چودھری خالد بشیر کا دورہ بحرین

  

دبئی (طاہر منیر طاہر)پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے چیف آرگنائزر چودھری خالد بشیر نے گزشتہ دنوں خلیجی ملک بحرین کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے وہاں موجود پاکستان مسلم لیگ ن کے عہدیداران اور ورکرز سے ملاقات کی ۔ چودھری خالد بشیر کے دورہ بحرین کے دوران میاں صغیر اور چودھری رفاقت نے ان کے اعزاز میں عشائیہ کا ہتمام کیا۔ جس میں بحرین سے متعدد لیگی کارکنوں نے شرکت کی ۔عشائیہ میں مسلم لیگ ن سعودی عرب کے رہنما عبدالوحید اعوان۔ لیگی رہنما چودھری نواز اور مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے ارکان موجود تھے۔

چودھری خالد بشیر نے دوران ملاقات لیگی راہنماﺅں سے ملکی و بین الاقوامی سیاسی امور پر بات چیت کی۔ تقریب میں موجود راہنماﺅں نے مشترکہ طور پر کہا کہ مسلم لیگ ن ہی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جو ملکی مسائل حل کر سکتی ہے اور دن رات ایک کر کر کے پاکستان کو مسائل کے بھنور سے باہر نکل رہی ہے ۔ وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف ہر طرح کے بحرانوں پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ پی ایم ایل این کے حالیہ دور حکومت میں مختلف موقعوں پر ہر طرح سے پاکستان کی ترقی کو روکنے کی کوشش کی گئی لیکن قائد محترم نواز شریف نے اپنی سیاسی بصیرت سے تمام بحرانوں پر قابو پایا اور ملک کو شاہراہ ترقی پر گامزن رکھا۔ چودھری خالد بشیر نے کہا کہ حکومت نے سی پیک جیسے منصوبے شروع کئے ہیں جن کی تکمیل پر ملک کی حالت بدل جائے گی اور پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی صف میں آجائے گا۔ لوگوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے اور ان کی تقدیر بدل جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین اپنے ارادوں میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے پی ایم ایل این آج بھی ملک کی مقبول ترین سیاسی جماعت ہے جسے عوام الناس دل سے چاہتے اور پسند کرتے ہیں۔ خالد بشیر نے مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کی قیادت کی بھی تعریف کی اور کہا کہ آنے والے عوام انتخابات میں مسلم لیگ ن پھر کامیاب ہو گی اور عوام کی حسب سابق خدمت کرگے گی ۔

مزید :

عرب دنیا -