آہن کے زیراہتمام پاکستان دستکاری نمائش

آہن کے زیراہتمام پاکستان دستکاری نمائش

  

لاہور(پ ر)وفاقی ورزاتِ صنعت وپیداور کے ذیلی ادارے آہن ایک ہنر ایک نگر کے زیر اہتمام پیکجز مال لاہور میں ایک تین روزہ دستکاری کی نمائش کا اہتمام کیا گیا۔نمائش کا افتتاح وزیر مملکت برائے صنعت وپیدوار سردار محمد ارشد خان نے کیا۔ نمائش میں پاکستان بھر سے دستکار وہنر مندوں نے شرکت کی، اور 150مختلف اشیاء کے سٹال لگائے گئے۔ اس موقع پر آہن کی چےئرپرسن سیما عزیز اور آہن کے سی ای او نوید شیخ بھی موجود تھے ۔ وزیر مملکت نے اس موقع پر ہنر مندوں اور دستکاروں سے ملاقا تیں بھی کی اور ان کی بنائی ہوئی اشیا کو بھی سرایا۔ اور کہا کہ حکومت ہنرمندوں کو بین الا قوامی سطح پر متعارف کروانے کا بھی بندوبست کررہی ہے ۔ پاکستانی دستکاروں کی ہاتھ سے بنائی ہوئی اشیا کی دنیا بھر میں بہت مانگ ہے اس مو قع پر آہن کے سی ایِ او نوید شیخ کے میڈیا سے بات کرتے ہو ئے بتایا کہ یہ نمائش دستکاری خریدنے والوں اور دستکاروں کے درمیان رابطے کا ایک بڑا موقع ہے ۔جس سے غربت کم کرنے اور درستکاروں کی حالت بہتر بنانے میں مدد ملے گی ۔ اس مو قع پر لوگوں کی بڑی تعداد نے نمائش کو دیکھا اور خریداری اور ہنر مندوں کی صلاحیتوں کی تعریف کی ۔

مزید :

کامرس -