جنوری میں چاول کی برآمدات سے 21 کروڑ 80لاکھ ڈالر کا زر مبادلہ حاصل

جنوری میں چاول کی برآمدات سے 21 کروڑ 80لاکھ ڈالر کا زر مبادلہ حاصل

  

 لاہور(کامرس رپورٹر) رواں سال کے پہلے مہینے میں پاکستان نے چاول کی مختلف اقسام کی برآمدات سے 21کروڑ79لاکھ 56ہزارڈالر کازرمبادلہ حاصل کیا۔رائس ایکسپورٹرزایسوسی ایشن آف پاکستان کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق جنوری 2018 کے دوران پاکستان نے باسمتی اورنان باسمتی چاول کی برآمدات سے21 کروڑ79لاکھ 56ہزارڈالر کازرمبادلہ حاصل کیا جو گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں زیادہ ہے۔گزشتہ سال اسی عرصہ میں پاکستان نے مختلف قسم کی چاول کی برآمدات سے 16کروڑ 39 لاکھ 25 ہزارڈالر کا زرمبادلہ کمایا تھا۔اعدادوشمارکے مطاق اسی عرصہ میں 30ہزار721میٹرک ٹن باسمتی اور4 لاکھ 58 ہزار331 میٹرک ٹن نان باسمتی چاول کی برآمدات ریکارڈ کی گئیں۔

Back to Conversion Tool

مزید :

کامرس -