ایف ایف سی کایو این جی سی کا بیسٹ سسٹینبلٹی ایوارڈ اپنے نام

ایف ایف سی کایو این جی سی کا بیسٹ سسٹینبلٹی ایوارڈ اپنے نام

  

لاہور( پ ر) یونائیٹڈ نیشن گلوبل کمپیکٹ کے بزنس سسٹینبلٹی ایوارڈز 2017 میں ایف ایف سی کے سی ایس آر پروگرام نے ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔ ایف ایف سی کی جانب سے سی ایس آر شعبے کے سربراہ بریگیڈیئر (ر) عابد محمود نے نمائندگی کی۔ یہ ایوارڈ ایف ایف سی کے مثالی سی ایس آر پروگرام اور اسکے یو این جی سی کی جانب سے رکھے گئے دس اصولوں پر پورا اترنے کی اعتراف میں دیا گیا۔ ایف ایف سی کہ بڑ ی نیشنل کیٹیگری میں نمبر ایک رینک میں رکھا گیا۔یہ ایوارڈ اس بات کا ثبوت ہے کہ کیسے فوجی فرٹیلائزر کمپنی زمہ دارانہ اور مستقل پائیدار ترقی کے لیے کام کر رہی ہے جو کہ کمپنی کے کاروباری کا بنیادی جزو ہے۔ 2018 میں ایف ایف سی کی جانب سے معاشرتی زمہ داریوں کو پوارا کرتے ہوئے اور کارکردگی کے ساتھ کاروبار چلاتے ہوئے 36واں سال منایا جا رہا ہے۔

مزید :

کامرس -