لیسکو کامینجریل سکلز کے حوالے سے ایک روزہ ٹریننگ کا انعقاد

لیسکو کامینجریل سکلز کے حوالے سے ایک روزہ ٹریننگ کا انعقاد

  

لاہور( کامرس رپورٹر) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افسران کی انفرادی اور اجتماعی کارکردگی کو بہتربنانے کے لیئے لیسکو کے ایچ آر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے مختلف نوعیت کے ٹریننگ سیشنز کا اہتمام کیا جاتا ہے تاکہ کمپنی کی مجموعی کارکردگی بہتر بنانے میں معاونت حاصل ہوسکے ۔اسی حوالے سے لیسکو ریجنل ٹریننگ سینٹر میں بیسک مینجر یل سکلز فار جونئیر مینجمنٹ کے حوالے سے ایک روزہ ٹریننگ منعقد کی گئی جس کی اختتامی تقریب میں چیف ایگزیکٹو لیسکو مجاہد پرویز چٹھہ اور ڈائیریکٹر ا یچ آر عاضیہ شعیب نے شرکت کی ۔لیسکو کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق ایک روزہ ٹریننگ کے اختتام پر چیف لیسکو مجاہد پرویز چٹھہ نے افسران سے خطاب کے دوران کہا کہ لیسکو ریجنل ٹریننگ سینٹر میں منعقد کی جانے والی ٹریننگ ورکشاپس افسران کی کارکردگی میں اضافے کے لیئے معاون ثابت ہوتی ہیں۔چیف لیسکو نے کہا کہ لیسکو افسران کے لیئے نیپا سے ٹریننرز کو بلائیں گے تاکہ نیپا کی طرز پر لیسکو میں ٹریننگ سیشنز منعقد کیئے جا سکیں۔ٹریننگ کے اختتام پر چیف ایگزیکٹو لیسکو مجاہد پرویز چٹھہ اور ڈائیریکٹر ا یچ آر عاضیہ شعیب نے ٹریننگ میں شرکت کرنے والے افسران میں سرٹیفیکیٹس تقسیم کیئے اس خصوصی ٹریننگ میں عمران رسول ، حافظ ضرار عمر ، عرفان حیدر ، محسن وقار ، انعام اللہ سمیر ، فراز احمد شیخ ، عاقب امجد شفیع ، احسن عزیز ، نعمان قادر ، ،محمد اسد خان ، راحیل کامران ، سعد سلیم ، محمد طاہر ستار آکاش گِل ، عبدالرحمان ، ثاقب منور ، محمد علی ریاض ، محمد فہد خان راجپوت ، زاہد حسین ، محمد حسن ناصر ، سید مجتبیٰ رضوی ، ظہور احمد ، محمد عتیق ، حمزہ طارق ، حارث جاوید ، راجیش کمار ، سبتین الحسن ، مبین عالم ، عمر نصیر ، سلیمان اکرام ، انعام اللہ ، حافظ محمد جواد ارشداور عبدالوہاب نے شرکت کی۔

مزید :

کامرس -