ٹی ڈی اے پی ٹیکس ورلڈ یو ایس اے کیلئے سبسڈی فراہم کرے گی

ٹی ڈی اے پی ٹیکس ورلڈ یو ایس اے کیلئے سبسڈی فراہم کرے گی

  

کراچی (اکنامک رپورٹر) امریکہ میں 23 جولائی سے شروع ہونے والی بین الاقوامی فیبرک، ہوم ٹیکسٹائل اور اپیرل گارمنٹس نمائش ٹیکس ورلڈ یو ایس اے میں شرکت کی خواشمند پاکستانی کمپنیوں کو ٹڈاپ کی جانب سے سبسڈی فراہم کی جائیگی۔ میسے فرینکفرٹ پاکستان کے نمائندے عمر صلاح الدین کے مطابق اس تین روزہ نمائش کا مقصد بین الاقوامی فیبرک، ہوم ٹیکسٹائل اور اپیرل گارمنٹس بنانے والی ملوں اور کارخانوں کو بہترین لوکیشن اور نیٹ ورکنگ ماحول پیش کرنا ہے جوکہ دنیا بھر کے ہوم ٹیکسٹائل، فیبرک ، اپیرل اور گارمنٹس بنانے والے نمائش کنندگان کو امریکہ، کینڈا اور دیگر ممالک کے اپیرل فیبرک کے بڑے خریداروں سے ملاتا ہے۔

ٹڈاپ ہوم ٹیکسٹائل سورسنگ۔ٹیکس ورلڈ۔ اپیرل سورسنگ، یو ایس اے میں پاکستان پویلین کے ساتھ شرکت کریگی،ٹڈاپ اس نمائش میں شرکت کی خواہشمند پاکستانی کمپنیوں کو سبسڈی فراہم کرے گی،نمائش میں براہ راست شرکت کی فیس 6لاکھ81ہزار روپے سے زائد ہے جبکہ سبسڈی کے تحت نمائش کنندگان کو محض4لاکھ6ہزار روپے میں اسٹالز فراہم کئے جائینگے ،نمائش میں پاکستانیوں کمپنیوں کیلئے کاٹن اینڈ بلینڈز، ڈینم، ماحول دوست فیبرک ، فائر رزسٹنس مٹیریل ، جیکارڈ ویوز،نٹڈ، لیس، لیدر، لینن، آوٹ ڈور فیبرکس، پولسٹر، پرنٹ، پرنٹر، سلک، سنتھیٹکس، ٹرمز، ونا ئل، اون، مین میڈ سیلیو لوزک(تیار مصنوعات) ، باتھ، بیڈ، فلور کورنگز، کچن، آوٹ ڈور، تکیہ، ٹیبل ٹاپس، ، وال کورنگز، ونڈو کورنگز، ڈریپری، ایمبرائڈری اور لیس، مصنوعی فر، فائبر، فنکشنل اینڈ اسپورٹس وئیر، جیکارڈ ، نٹڈ فیبرک، لینن اینڈ ہیمپ، چلڈرنز وئیر، فیشن ایسیسریز اور شالز اینڈ اسکارف وغیرہ کے ڈسپلے کے مواقع حاصل ہوں گے ۔

kh/ads/zri 1954

******** آئٹم نمبر 333 ********

انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ روپے کے مقابلے ڈالر کی قدرمیں کمی

کراچی ۔ 12 مارچ (اے پی پی) انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ روپے کے مقابلے ڈالر کی قدرمیں کمی کا رجحان رہا۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان سے پیر کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں1پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 110.56روپے سے کم ہو کر110.55روپے اور قیمت فروخت 110.66روپے سے کم ہو کر110.65روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں10پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 111.70روپے سے کم ہو کر111.60روپے اور قیمت فروخت 112روپے سے کم ہو کر111.90روپے پر آگئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 50پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید 136.25روپے سے بڑھ کر136.75روپے اور قیمت فروخت 137.75روپے سے بڑھ کر138.25روپے ہو گئی اسی طرح 25پیسے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 153.50روپے سے بڑھ کر153.75روپے اور قیمت فروخت 155روپے سے بڑھ کر155.25روپے پر جا پہنچی۔

kh/ads/zri 1954

******** آئٹم نمبر 334 ********

سانگ یونگ موٹر کمپنی کی انتظامیہ کا ڈے ھان دیوان موٹرز کمپنی کے ساتھ معاملات طے کرنے کے لئے پاکستان کا دورہ

کراچی ۔ 12 مارچ (اے پی پی) ’ڈے ھان شہ زور‘ متعارف کرائے جانے کے چند ہفتوں کے بعد ہی جنوبی کوریا کی معروف سانگ یونگ موٹر کمپنی(SsangYong Motor Company) کی اعلیٰ انتظامیہ نے اگلے سال کے آغاز سے پاکستان میں اپنی معیاری سانگ یونگ اسپورٹس یوٹیلٹی وہیکلز (SUVs) کی تیاری کے لیے ڈے ھان دیوان موٹرز کمپنی کے ساتھ معاملات طے کرنے کے لیے پاکستان کا دورہ کیا ہے۔ سانگ یونگ کی ٹیم نے سجاول سندھ میں واقع دیوان فاروق موٹر ز لمیٹڈ آٹو اسمبلی پلانٹ کا بھی دورہ کیا۔ سانگ یونگ کی جانب سے پاکستا ن میں گہری دلچسپی کا اظہار اس امر کا غماز ہے کہ آٹو موٹیو ڈیویلپمنٹ پالیسی (ADP-2016-21)دنیا کی صف اول کی کارساز کمپنیوں کی جانب سے ملک میں سرمایہ کاری لانے میں کامیاب رہی ہے ۔ مزید براں، DDMC(DFML) کے بطور کاروباری شراکت دار شمولیت سے سانگ یونگ کو پاکستان میں جلد اپنے قدم جمانے کا موقع ملے گا کیونکہDDMC کو حال ہی میں حکومتِ پاکستان سے براؤن فیلڈ اسٹیٹس ملا ہے۔ اپریل 2016میں قائم ہونے والی ڈے ھان دیوان موٹر کمپنی یوسف دیوان کمپنیز اور کولاؤ گروپ آف ساوتھ کوریا کے مابین اشتراک کے نتیجے میں معرض وجود میں آئی ۔

kh/ads/zri 1954

******** آئٹم نمبر 335 ********

خوشحالی مائیکروفنانس بینک 1 لنک کا رکن بن گیا

کراچی ۔ 12 مارچ (اے پی پی) خوشحالی مائیکروفنانس بینک1لنک کا رکن بن گیا ہے۔اس سلسلہ میں دونوں اداروں کے درمیان ایک معاہدے پر دستخط ہوئے جس کی تقریب کراچی میں واقع1لنک کے صدر دفترمیں منعقد ہوئی ۔خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کی جانب سے اس کے صدر اور چیف ایگزیکٹوآفیسرغالب نشتر اور 1لنک کی جانب سے اس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، نجیب آگرہ والا نے معاہدے پر دستخط کئے۔ 1 لنک (گارنٹی) لمٹیڈ پاکستان میں سب سے بڑاسوئچ ہے جوکسٹمرز کو ڈیجیٹل بینکاری کی خدمات میں سہولت فراہم کرتا ہے۔ اس معاہدے کے بعد خوشحالی مائیکروفنانس بینک 1لنک نیٹ ورک کا 36واں رکن بن گیا ہے اور اس طرح یہ1لنک کی تمام پروڈکٹس سے استفادہ کرسکے گا۔ اس معاہدے سے نہ صرف ملک میں مالی شمولیت اور مالی خواندگی کو فروغ دینے کے لیے خوشحالی بینک کے بنیادی نظرئیے کوآگے بڑھانے میں مدد ملے گی بلکہ کم مراعات یافتہ کمیونیٹیز تک رسائی میں بھی اضافہ ہوگا۔ یہ معاہدہ خوشحالی بینک کو اس قابل بھی بنائے گا کہ وہ اپنے کھاتے داروں کو پے پاک (PayPak) ڈیبٹ کارڈ جاری کرسکے جس سے اندرون ملک ادائیگیوں کے نظام کو فروغ حاصل ہوگا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے خوشحالی مائیکروفنانس بینک کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر، غالب نشتر نے کہا،’’خوشحالی مائیکروفنانس بینک ڈیجیٹل بینکاری کے میدان میں داخل ہونے کے لیے اپنی ٹیکنالوجی کی بنیادمضبوط بنا رہا ہے اور اس غرض سے وسیع پیمانے پر سرمایہ کاری بھی کر رہاہے۔ ‘‘انہوں نے مزید کہا کہ بینکاری کی صنعت کا مستقبل ڈیجیٹل ٹرانزیکشنز سے وابستہ ہے لہٰذاخوشحالی مائیکروفنانس بینک سروس فراہم کرنے والے اعلیٰ اداروں کے ساتھ شراکت داری کر رہا ہے جس کا مقصدعمدہ کارکردگی کے حامل طاقتور اور ہمہ گیرٹیکنالوجی انفراسٹرکچر کا حصول ہے اورجن کا حصول ہمارے کسٹمرز کو جدید مصنوعات اور خدمات فراہم کرنے لیے اہم ہے۔

kh/ads/zri 1954

******** آئٹم نمبر 336 ********

پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3,252 کی سطح پر بند

کراچی ۔ 12 مارچ (اے پی پی) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3,252 کی سطح پر بند ہوا۔ پیر کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق میٹلز، انرجی اورکوٹس/فاریکس کے 6.540بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد9,675رہی۔سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت2.705بلین روپے تھی جبکہ کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 1.169 بلین روپے, ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت1.159بلین روپے, ڈی جے کے سودوں کی مالیت378.037ملین روپے,پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 359.175ملین روپے, چاندی کے سودوں کی مالیت330.800ملین روپے,این ایس ڈی کیو 100کے سودوں کی مالیت219.659ملین روپے, ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت134.943 ملین روپے, کاپرکے سودوں کی مالیت66.832ملین روپے, قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 15.736ملین روپے اور برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت1.643 ملین روپے رہی۔ایگریکلچرل کموڈٹیزمیں کاٹن کی19لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 8.935ملین روپے تھی۔

kh/ads/zri 1954

******** آئٹم نمبر 337 ********

ایئر چیف مارشل کو امریکی حکومت کی جانب سے اعزاز ملنے پر کاٹی کی مبارکباد

کراچی ۔ 12 مارچ (اے پی پی) کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری(کاٹی) کے صدر سمیت سینئر نائب صدر سلمان اسلم اور نائب صدر جنید نقی نے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان کو ان کی پیشہ ورانہ خدمات کے اعتراف میں امریکی حکومت کی جانب سے لیجن آف میرٹ ایوارڈ دینے پر انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسے ملک و قوم کے لیے باعث فخر قراردیا ہے۔ پیر کو جاری کردہ اپنے بیان میں کاٹی کے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ پاکستان کی فضاؤں کی محافظ اور ہمارا فخر ہے۔ ایئر چیف مارشل سہیل امان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا امریکہ کی جانب سے اعتراف نے اقوام عالم کے سامنے ہمارا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پُر مسرت موقع پر ایئر چیف مارشل سہیل امان، پاک فضائیہ، افواج پاکستان اور پوری پاکستانی قوم مبارکباد کے مستحق ہیں۔

kh/ads/zri 1954

******** آئٹم نمبر 338 ********

مشینری ایکسپو 13 مارچ کو شروع ہوگی

کراچی ۔ 12 مارچ (اے پی پی) ای کامرس گیٹ وے کراچی میں 13 سے 15 مارچ تک پاکستان کی سب سے بڑی مشینری ایکسپو کا انعقاد کر رہا ہے۔ یہ ایونٹ کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگا۔ اس تین روزہ ایونٹ میں آٹو اینڈ ٹرانسپورٹ ایشیا، انجینئرنگ ایشیا، آئل اینڈ گیس ایشیاء اور پاور و متبادل توانائی ایشیاء شامل ہیں جبکہ مشینری ایکسپو میں 350 سے زائد چینی مندوبین شرکت کریں گے جن میں چین کے صوبائی وزراء کا اعلیٰ سطحی وفد بھی شامل ہے۔

kh/ads/zri 1954

’’پاکستان ٹریڈ ایکسپو‘‘ میں شرکت کی خواہشمند کمپنیوں اور اداروں کو 17 مارچ تک درخواستیں دائر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید :

کامرس -