خام تیل ، فرنس آئل کی درآمد میں اضافہ ، پٹرول جیٹ ، فیول ، ڈیزل میں کمی

خام تیل ، فرنس آئل کی درآمد میں اضافہ ، پٹرول جیٹ ، فیول ، ڈیزل میں کمی

  

کراچی (اکنامک رپورٹر)حکومت کی جانب سے بجلی کی پیداوار کیلئے ایل این جی اور مقامی تیار کردہ فرنس آئل کے احکامات کے بعد سے خام تیل کی در آمد میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے جس نے مقامی ریفائنریوں کے مالی حالات میں بہتری کے بھی امکانات پیدا کردیے ہیں جبکہ پٹرولیم مصنوعات کی در آمد میں کمی واقع ہوئی ہے ،آئل سیکٹر ذرائع کے مطابق گزشتہ ماہ فروری کے دوران خام تیل کی در آمد21فیصد اضافے سے 8لاکھ98ہزار ٹن سے زائد رہی جس میں سے 2لاکھ52ہزار ٹن سے زائد خام تیل بائیکو کی سنگل پوائنٹ مورنگ پر در آمد کیا گیا جبکہ جنوری میں7لاکھ44ہزار ٹن سے زائد خام تیل در آمد کیا گیا تھا جس میں سے ایک لاکھ83ہزار ٹن سے زائد خام تیل بائیکو کی سنگل پوائنٹ مورنگ پر در آمد کیا گیا ،فرنس آئل کی در آمد پر پابندی کے باوجود پہلے سے کیے گئے معاہدوں کے تحت فروری میں ایک لاکھ77ہزار ٹن سے زائد فرنس آئل درآمد کیا گیا جوکہ جنوری میں در آمد کیے گئے 58500ٹن فرنس آئل سے 204فیصد زائد ہے ،مقامی ریفائنریوں کی جانب سے خام تیل کی در آمد میں اضافے کے بعد پیداواری عمل میں بھی اضافہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں پٹرولیم مصنوعات کی در آمد میں کمی واقع ہوئی ہے ،فروری میں پٹرول کی در آمد47فیصد کمی سے 2 لاکھ 49 ہزار ٹن رہی جبکہ جنوری میں4لاکھ67ہزار ٹن کے لگ بھگ پٹرول در آمد کیا گیا تھا ،گزشتہ ماہ جیٹ فیول کی در آمد44فیصد کمی سے 23851ٹن رہی جبکہ جنوری میں 42593 ٹن جیٹ فیول در آمد کیا گیا تھا،ڈیزل کی در آمد بھی فروری میں کم رہی اور 52فیصد کی کمی سے 2 لاکھ4ہزار ٹن کے لگ بھگ ڈیزل در آمد کیا گیا جبکہ جنوری میں4لاکھ24ہزار ٹن کے لگ بھگ ڈیزل در آمد کیا گیا تھا ، نیفتھا بر آمد گزشتہ ماہ 3فیصد کمی سے 29ہزار ٹن رہی جبکہ جنوری میں 28ہزار ٹن سے کچھ زائد نیفتھا بر آمد کیا گیا تھا ۔

مزید :

کامرس -