ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی شرح میں 24فیصد کا ریکارڈ اضافہ

ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی شرح میں 24فیصد کا ریکارڈ اضافہ

  

 کراچی(اکنامک رپورٹر ) گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال 2017-18 میں 15 فروری 2018 تک 2 لاکھ 40 ہزار زائد ٹیکس گوشوارے جمع کرائے گئے ہیں۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال میں 15 فروری 2018 تک 1.238 ملین ٹیکس گوشوارے جمع کرائے گئے ہیں جب کہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 9 لاکھ 98 ہزار ٹیکس گوشوارے جمع کرائے گئے تھے۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے دوران ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد میں 2 لاکھ 40 ہزار کا اضافہ ہوا ہے

مزید :

کامرس -