ندہاس ٹی ٹوئنٹی سیریز،بھارت نے با آسانی سری لنکا کو 6وکٹوں سے شکست دے دی

ندہاس ٹی ٹوئنٹی سیریز،بھارت نے با آسانی سری لنکا کو 6وکٹوں سے شکست دے دی
ندہاس ٹی ٹوئنٹی سیریز،بھارت نے با آسانی سری لنکا کو 6وکٹوں سے شکست دے دی

  

کولمبو(ڈیلی پاکستان آن لائن)ندہاس ٹی ٹوئنٹی سیریز کے چوتھے میچ میں بھارت نے سری لنکا کو 6وکٹوں سے شکست دے دی۔

کولمبو میں کھیلے جانے والے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو سری لنکا نے مقررہ اوور ز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 152رنز بنائے ،جس میں مینڈس55 اور اپل ترنگا کے 22رنز نمایاں ہیں۔

بھارت کی جانب سے ٹھاکر نے چار،سندر نے دوجبکہ چاہل شنکر اور اندکت نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی۔

بھارت نے مقررہ ہدف 17.3اوورزمیں چار وکٹوں کے نقصا ن پر پورا کرلیاان کی اننگ میں پانڈے کے ناقابل شکست 42رنز نمایاں ہیں جبکہ کارتک نے39رنز بنائے اور ناقابل شکست رہے۔

شردال ٹھاکر کو مین آف دامیچ قراردیا گیا ۔

سیریز کا اگلا میچ بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل -