پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان باہمی تجارت میں 98 فیصد اضافہ ریکارڈ

پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان باہمی تجارت میں 98 فیصد اضافہ ریکارڈ

  

کراچی(اکنامک رپورٹر) گزشتہ چھ سال کے دوران پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان باہمی تجارت میں 98 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق مالی سال 2011-12ء کے دوران پاکستان اور انڈونیشیا کے مابین دوطرفہ تجارت کا حجم 1.23 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا جبکہ گزشتہ مالی سال(2016-17ء) کے اختتام تک دونوں ممالک کی تجارت کا حجم 2.44 ارب ڈالر تک بڑھ گیا۔ اس طرح چھ سال کے دونوں پاکستان اور انڈونیشیا کی باہمی تجارت میں 1.21 ارب ڈالر (98.37 فیصد) کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید :

کامرس -