پاکستان کی ٹیکس کولیکشن ریکارڈ سطح پرجاچکی ہے، نعیم میر

پاکستان کی ٹیکس کولیکشن ریکارڈ سطح پرجاچکی ہے، نعیم میر

  

لاہور( کامرس رپورٹر) آل پاکستان انجمن تاجران اور ایک نجی کمپنی کے زیراہتمام ملک بھرکے تاجرو ں کی ایک تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی جس میں یونائیٹڈ بزنس گروپ کے چیئرمین ملک افتخارپنجاب کے چیئرمین میاں ادریس ،لاہوربزنس مین فرنٹ گروپ کے صدرامجد چوہدری ،آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدراجمل بلوچ،مرکزی سیکرٹری جنرل نعیم میرء بھٹی گروپ کے صدراشرف بھٹی ،انجمن تاجران پنجاب کے صدرمحبوب علی سرکی ،طارق فیرو ز ،پروگریسو لاہورچیمبرکے صدر خالد عثمان اورآزاد گروپ لاہور چیمبرکے چیئرمین راجہ حسن اخترلاہورکے صدرآغاعدنان خان سمیت ملک بھرکے تاجروں کی کثیرتعدادشریک ہوئی ،تقریب میں اسحاق ڈارکوپاکستا ن کے بہترین وزیرخزانہ کی ٹرافی بھی دی گئی جوان کے بردارنسبتی جنر ل ریحان بشیرنے وصول کی ۔ا س موقع پر آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی سیکرٹری جنرل نعیم میر نے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی پاکستان کیلئے کی جانے والی اعلیٰ خدمات پر زبردست خراج تحسین کرتے ہوئے کہاکہ جب پاکستان پر1999اور 2013میں بڑامشکل وقت آیااور پاکستان کوڈیفالٹ کاخطرہ لاحق ہوا،اسحاق ڈارکومشکل وقت میں وزارت خزانہ کاقلمدان سونپاگیااور انہوں نے اپنی بہترین کوششوں،ان تھک محنت اورقابلیت سے پاکستان کوبنک کرپٹ ہونے سے بچایا،انہوں نے کہاکہ اسحاق ڈارکی شبانہ روزمحنت کانتیجہ تھاکہ آج پاکستان کی ٹیکس کولیکشن ریکارڈ سطح پرجاچکی ہے ، پالیسوں کاتسلسل برقراررہتا توپاکستان 2030 تک 20 ویں بڑ ی معشیت بننے جارہاتھا،تمام بین الاقوامی معاشی ادارے پاکستان کوجنوبی ایشیاکی ایک ابھرتی معیشت کے روپ میں دیکھ رہے تھے ،ڈالرمکمل کنٹرول میں تھا،بجٹ خسارہ 8فیصد سے کم ہوکر5فیصد تک آگیاتھا،افراط زرکی شرح میں نمایاں کمی ہوئی ڈبل ڈیجیٹ سے کم ہوکر2.5فیصد تک آگئی تھی ،پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی بنیاد بھی اسحاق ڈارنے رکھی ہے اور ایشیاء کی بہترین اسٹاک مارکیٹ بنادیا۔

، نعیم میرنے مزید کہاکہ اسحاق ڈارنے زرمبادلہ کے ذخائرریکارڈ 24ارب ڈالرتک پہنچائے ,2013میں پاکستان FATF نے بلیک لسٹ کیاہواتھا۔،اسحاق ڈارکی کوششوں سے پاکستان پہلے گرے لسٹ اور پھروائٹ لسٹ میں شامل ہوا۔انہوں نے مزید کہاکہ اسحاق ڈارکے مقدمات میں انصاف کے تقاضے پورے نہیں کئے جارہے جوسخت زیادتی ہے ۔انہوں نے اسحاق ڈارکی صحت وتندرسی کیلئے دعابھی کی اور امید ظاہرکی کہ بہت جلد وہ پاکستان واپس آکر ملک کی تعمیروترقی میں اپناکردار اداکریں گے ۔تقریب میں دیگر مقررین نے بھی اسحاق ڈار کی خدمات کوزبردست سراہااور پاکستان کابہترین وزیرخزانہ قراردیااور اعلیٰ عدالتوں سے اپیل کی کہ اسحاق ڈار کے مقدمات کولٹکانے کے بجائے جلد ازجلد میرٹ پرفیصلہ کیاجائے ۔

مزید :

کامرس -