خواتین کو ہر شعبہ میں ہراساں کرنا معمول ہے، نیلم منیر

خواتین کو ہر شعبہ میں ہراساں کرنا معمول ہے، نیلم منیر
خواتین کو ہر شعبہ میں ہراساں کرنا معمول ہے، نیلم منیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( فلم رپورٹر) فلم اور ٹی وی کی نامور اداکارہ و ماڈل نیلم منیر خان نے کہا ہے کہ خواتین کو ہر شعبہ میں ہراساں کرنا معمول بن چکا ہے۔عورتوں کو اپنے تحفظ کیلئے خود کھڑے ہونا ہو گا۔دنیا بھر کی عورتیں ہر شعبہ ہائے زندگی میں اپنی کامیابیوں کا لوہا منوا رہی ہیں لیکن ہم ابھی تک عورت کی آزادی کے خلاف ہیں۔شوبز انڈسٹری کی خواتین سب سے بہادر اور جرات مند ہیں کیونکہ یہ ہر روز ایسے واقعات کا سامنا کرتی ہیں ۔نیلم منیرنے کہا جب تک ہم عورت کا اس اصل مقام اور پہچان نہیں دے سکتے اس وقت معاشرے میں بہتری ناممکن ہے۔عورتوں کو دھمکانے اور ڈرانے والے مرد اصل میں بزدل ہوتے ہیں۔

مزید :

کلچر -