یمنیٰ زیدی اور فیروز خانڈرامہ سیریل میں پہلی بار ایک ساتھ

یمنیٰ زیدی اور فیروز خانڈرامہ سیریل میں پہلی بار ایک ساتھ

  

لاہور(فلم رپورٹر)ڈائریکٹر مہرین جبار نے اپنی ان ٹائٹل ڈرامہ سیریل کا آغاز کردیا ہے جسے سیونتھ سکائی پروڈیوسر کررہا ہے اور اس کی رائٹر اسما ء نبیل ہیں.ڈرامے کی کاسٹ میں یمنیٰ زیدی،فیروزخان،شمیم ہلالی اور مرینہ خان سمیت بہت سے دیگر فنکارشامل ہیں۔اس سیریل کے ذریعے ناظرین یمنیٰ زیدی اور فیروزخان کو پہلی بار ایک ساتھ دیکھ سکیں گے۔یاد رہے کہ یمنیٰ زیدی بہترین پرفارمنس کی بدولت ابتدا سے ہی ناظرین کے دلوں میں جگہ بناچکی ہیں.ویسے تو انہوں نے بہت سے ڈراموں میں کام کیا ہے لیکن حال ہی میں ان کے جو ڈرامے مقبول ہوئے ان میں’’ ذرایاد کر‘‘،’’گزارش‘‘،’’ڈر سی جاتی ہے صلہ‘‘ اور ’’پکار‘‘ شامل ہیں۔

مزید :

کلچر -