انوشکا من گھڑت انٹرویو شائع کرنے پر میڈیا پر بھڑک اٹھیں

انوشکا من گھڑت انٹرویو شائع کرنے پر میڈیا پر بھڑک اٹھیں
انوشکا من گھڑت انٹرویو شائع کرنے پر میڈیا پر بھڑک اٹھیں

  

ممبئی(آن لائن) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ انوشکا شرما اپنے نام سے من گھڑت انٹرویو شائع کرنے پر میڈیا پر بھڑک اٹھیفلم انڈسٹری کی صف اول کی اداکارہ انوشکا شرما بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی سے شادی کی وجہ سے اکثر خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں لیکن اخبار کی جانب سے ان کے اور ویرات سے متعلق شائع کئے گئے بے بنیاد انٹرویو پر انوشکا شرما بھڑک اٹھیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک اخبار کی جانب سے جنوبی کوریا کی سیر کے موقع پر اپنے اور ویرات کی تصویر سے متعلق ان ہی کے نام سے شائع کئے گئے۔ انٹرویو پر انوشکا شرما نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اخبار انتظامیہ پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔

مزید :

کلچر -