اچھا گانا گانے کیلئے سیکھنا اور ریاضت ضروری ہے، ترنم ناز

اچھا گانا گانے کیلئے سیکھنا اور ریاضت ضروری ہے، ترنم ناز
اچھا گانا گانے کیلئے سیکھنا اور ریاضت ضروری ہے، ترنم ناز

  

لاہور(فلم رپورٹر ) نامور گلوکارہ ترنم ناز نے کہا ہے کہ اچھا گانا گانے کیلئے باقاعدہ سیکھنا اور ریاضت ضروری ہے، اس کے بغیر دیرپا اور کامیاب گلوکار نہیں بنا جاسکتا، انہوں نے کہا کہ ایک طویل عرصہ سے کوئی ہٹ اور کامیاب گلوکار یا گلوکارہ اسی لئے منظرعام پر نہیں آرہا، فنکشنز میں بھی سی ڈی پرریکارڈ شدہ گانے گا کر جوگلوکار شہرت حاصل کر رہے ہیں وہ میوزک کے فروغ کے حوالے سے کوئی خاص کام نہیں کررہے ، ترنم ناز نے اب خود بطور استاد نئے سنگرز کو سیکھانے کاکام شروع کیا ہے۔

، انہوں نے ایک نئے گلوکارامجد حسین اور نئی گلوکارہ دلکش کو باقاعدہ اپنا شاگرد بنایا ہے اور ان کو تربیت فی الحال اپنی رہائش گاہ پر دے رہی ہیں، حکومت مجھے لاہور میں اگرجگہ فراہم کر دے تو میں میوزک کے فروغ اور نئے ٹیلنٹ کے حوالے سے زیادہ بہتر کام کرسکتی ہوں۔

مزید :

کلچر -