عاطف اسلم نے گزشتہ روزاپنی 35ویں سالگرہ منائی

عاطف اسلم نے گزشتہ روزاپنی 35ویں سالگرہ منائی
عاطف اسلم نے گزشتہ روزاپنی 35ویں سالگرہ منائی

  

لاہور(فلم رپورٹر)گلوکار عاطف اسلم گزشتہ روز 35 برس کے ہو گئے۔ان کی سالگرہ پر مداحوں نے مبارکباد کے ڈھیروں پیغامات بھیجے۔عاطف اسلم 12 مارچ 1983 کو پنجاب کے شہر وزیرآباد میں پیدا ہوئے تھے۔انہیں بچپن سے ہی کرکٹر بننے کا شوق تھا، لیکن کالج میں عاطف اسلم کو میوزک سے محبت ہوئی اور یہ محبت ایسی بڑھی کہ پھر عادت ہی بن گئی۔2004ء میں عاطف اسلم کی پہلی سولو البم ’’جل پری‘‘ نے لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کیا اور ایسی شاندار کامیابی حاصل کی کہ میوزک سے ان کی دوری پھر کسی سے سہی نہ گئی۔پاکستان میں تو ان کی آواز کا جادو چلا ہی، لیکن اس مدھر آواز نے پڑوسی ملک کی انڈسٹری کو بھی اپنا اسیر کرلیا اور عاطف اسلم کو دھڑا دھڑ وہاں سے گانوں کی آفرز ملنے لگیں اور انہوں نے بالی وڈ کے بیسٹ پلے بیک سنگر کا اعزاز حاصل کرلیا۔گلوکاری کے میدان میں کامیابیوں کے جھنڈے گاڑنے کے بعد عاطف نے 2011ء میں پہلی بار پاکستانی فلم’ ’بول ‘‘میں بھی کام کیا۔

مزید :

کلچر -